علاقائی

Haryana News: ہریانہ کے سوہنا میں بی ٹیک کے طالب علم نے سوسائٹی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی

Haryana News: ہریانہ کے سوہنا میں بی ٹیک کے ایک طالب علم نے رہائشی سوسائٹی کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ بہار کا رہنے والا دیپانشو سوہنا روڈ پر واقع ایک نجی یونیورسٹی میں بی ٹیک کے دوسرے سال کا طالب علم تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔

پولیس کے مطابق دیپانشو نے صبح تقریباً پانچ بجے سوہنا میں ایک رہائشی سوسائٹی کے ٹاور کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ وہ وہاں کرایہ دار کے طور پر رہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

سوہنا تھانے کے انچارج سریندر سنگھ نے بتایا کہ خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ہمیں معلوم ہوا ہے کہ طالب علم شراب کا عادی تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔”

کوٹا میں ایک اور طالبہ نے کی خودکشی، سوسائڈ نوٹ میں لکھا – ‘پاپا، میں JEE نہیں کر سکتی…’

کوٹا میں ایک اور طالبہ نے خودکشی کر لی ہے۔ وہ یہاں جے ای ای مینس امتحان کی تیاری کر رہی تھی۔ متوفی طلبہ بورکھیڑا کی رہائشی تھی۔ متوفی طالبہ کا کل جے ای ای مینس کا امتحان تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس نے یہ قدم پڑھائی کے دوران ڈپریشن کی وجہ سے اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں- Kota Suicide: کوٹا میں ایک اور طالبہ نے کی خودکشی، سوسائڈ نوٹ میں لکھا – ‘پاپا، میں JEE نہیں کر سکتی…’

طالبہ نے مبینہ خودکشی نوٹ میں لکھا، ’’ممی اور پاپا، میں جے ای ای نہیں کر سکتی، اسی لیے میں خودکشی کر رہی ہوں۔‘‘ میں سب سے بری بیٹی ہوں، معاف کیجئے گا ممی اور پاپا۔

اطلاع ملتے ہی بورکھیڑا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مقدمہ کی تفتیش شروع کردی۔ متوفی کے لواحقین نے بتایا کہ نہاریکا پڑھائی میں بہت ذہین تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ اس سال کا دوسرا کیس ہے، جب کہ گزشتہ سال طالب علموں کی جانب سے خودکشی کے 29 واقعات سامنے آئے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago