-بھارت ایکسپریس
Chandrababu Naidu:آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف این چندرابابو نائیڈو کے روڈ شو میں حادثہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ روڈ شو کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ جس کی وجہ سے اب تک 7 افراد کی موت ہوچکی ہے یہ روڈ شو نیلور( Nellore district) ضلع کے کنڈوکور میں منعقد کی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ بدھ کو آندھرا پردیش کے نیلور ضلع کے کنڈوکور میں نہر میں گرنے سے ایک خاتون سمیت سات افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف این چندرابابو نائیڈو وہاں ایک روڈ شو سے خطاب کررہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق لوگوں کو فورا طبی سہولیات بھی فراہم گئیں اور زخمیو ں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ ان زخمیوں میں سے پانچ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ دو دیگر افراد کو ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد مردہ قرار دیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق روڈشوکے دوران کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران ٹی ڈی پی کے سات کارکنوں کی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لوگ کافی بڑی تعداد میں روڈشو میں پہنچ گئے تھے۔ لو گوں کو ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی جلدبازی ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ پولیس نے کہا کہ واضح تصویر بعد میں صاف ہو گی۔
ٹی ڈی پی لیڈر این چندرابابو نائیڈو نے واقعہ کے فوراً بعد اپنا روڈ شومنسوخ کر دیا اور مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہےاور ان کے بچوں کو این ٹی آر ٹرسٹ کے تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کا بھی اعلان کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کے لیے بھی کہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…