علاقائی

Lightning strikes Chandauli: چندولی میں آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت 6 افراد ہلاک، درجنوں افراد جھلسے، ضلع اسپتال میں کرایا گیا داخل

چندولی: اترپردیش کے چندولی میں موسلا دھار بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ قدرتی آفت میں درجنوں افراد جھلس گئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ تمام جھلسنے والوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بدھ (10 جولائی) کی شام کو ضلع کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ موتی مغل سرائے کوتوالی علاقہ کے بھیسوری گاؤں کے سیوان میں بھینسیں چرا رہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے اس کی موت ہو گئی۔ اسی طرح علی نگر تھانہ علاقہ کے باروئی پور گاؤں میں بھینسیں چراتے ہوئے ایک بچے سمیت دو افراد آسمانی بجلی کی زد میں آگئے اور سبھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

وہیں مغل سرائے کوتوالی کے ہی کنڈا کلا گاؤں میں بھی گنگا کے کنارے بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ان کے علاوہ کندوا تھانہ علاقہ میں واقع کودئی گاؤں کے رہنے والے منیب بند پر بھی آسمانی بجلی گر گئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ضلع اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ 16-17 لوگوں کو لایا گیا تھا، جن میں سے 6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور باقی ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی اور یوپی سمیت ان ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے ائندہ دنوں میں کیسا رہے گا موسم

ضلعی انتظامیہ نے بھی 6 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر ابھے کمار پانڈے نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر موسم بہت خراب تھا۔ اس دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ان میں سے ایک کی لاش اس وقت برآمد نہیں ہو سکی کیونکہ وہ اس وقت گنگا ندی میں تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

11 hours ago