UP News: ضلع شراوستی کے ایکونا علاقے میں بدھ سڑک پر درخت سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کھائی میں گرنے سے چھ نیپالی شہری ہلاک ہو گئے۔ یہ لوگ ایک ہی خاندان سے تھے۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ پڑوسی نیپال کے نیپال گنج شہر کے تریبھون چوک علاقے سے کچھ لوگ سنیچر کو سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد میں اپنے رشتہ دار کے گھر گئے تھے اور ہفتہ کی شام بلرام پور اور شراوستی کے راستے نیپال گنج واپس جا رہے تھے۔
ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
انہوں نے بتایا کہ رات دیر گئے راستے میں شراوستی ضلع کے اکونا تھانہ علاقے میں واقع سیتادوار کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہو گئی اور درخت سے ٹکرانے کے بعد سڑک کے کنارے کھائی میں گر گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ میں نیلانش (36)، اس کی بہن نیتی (20)، اسی خاندان کی دیپیکا (35) اور اسی خاندان کی ساڑھے تین سال کی دو لڑکیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں- Nuh Violence: پولیس نے اے اے پی لیڈر جاوید احمد کے خلاف کیا قتل کا مقدمہ درج، بجرنگ دل کارکن کے قتل کا الزام
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا
اس کے علاوہ ویبھو (36) نامی شخص کی بہرائچ میڈیکل کالج میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور اجے مشرا (25) جو کہ بہرائچ کے نانپارہ قصبہ کا رہنے والا ہے، جو اس حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے، اس کا بہرائچ میڈیکل کالج میں علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…