علاقائی

Secunderabad: سکندرآباد کے 8 منزلہ کامپلکس میں زبردست آتشزدگی، 6 لوگوں کی موت

Secunderabad: تلنگانہ کے سکندرآباد میں گزشتہ شام 8 منزلہ سوپرلوک کمپلیکس میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس آتشزدگی میں 6 افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

عمارت میں آگ لگنے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ کئی فائرکی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں،  ریسکیو ٹیموں نے ہائیڈرولک کرین کی مدد سے لوگوں کو باہر نکالا۔ ذرائع کے مطابق سوپرلوک کمپلیکس کی تیسری منزل میں پھنسے 7 افراد کو ریسکیو ٹیم نے ہائیڈرولک کرین کی مدد سے بحفاظت باہر نکالا  جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ ’’اس خوفناک آگ کی لپیٹ میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے 6 کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
مارکیٹنگ کمپنی میں کام کرنے والے متاثرین

حکام نے بتایا کہ متاثرین تلنگانہ کے ورنگل اور کھمم اضلاع کے رہنے والے ہیں اور سبھی ایک کثیر المنزلہ تجارتی کمپلیکس میں ایک مارکیٹنگ کمپنی کے لئے کام کرتے تھے۔ عمارت میں لگی آگ اتنی بھیانک تھی کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی 14 گاڑیوں کو موقع پر موجود تھیں۔ ریسکیو آپریشن سے وابستہ ایک اہلکار نے بتایا کہ رات گئے تک عمارت سے دھواں نکل رہا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

13 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago