علاقائی

Chamoli Glacier Burst: چمولی حادثے میں لاپتہ  4 مزدوروں کی  تلاش جاری، ریسکیو آپریشن ہوا تیز، فوج کے 200 جوانوں نے سنبھالا مورچہ

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے منا گاؤں میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او)کے کیمپ پر برفانی تودہ گرنے کے بعد برف کے نیچے پھنسے پچاس کارکنان کو بچا لیا گیا ،لیکن ان میں سے چار مزدوروں کی  ہفتہ 1 مارچ 2025 کو موت ہوگی۔ وہیں گلیشیئر میں 4 مزدوربدستور پھنسے ہوئے ہیں ،جس کے باعث ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔مزدوروں کی تلاش کے لیے گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار (جی پی آر) کی مدد حاصل کی گی ہے ۔

اتراکھنڈ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (یو ایس ڈی ایم اے) کے ذریعہ فراہم کردہ نئے سرے سے   بچاؤ مہم  کے مطابق پانچ مزدور لاپتہ تھے، لیکن ان میں سے ایک – ہماچل پردیش کے کانگڑا سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار – اپنے طورپربحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد باقی چار مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ فوج کے مطابق مانا اور بدری ناتھ کے درمیان بی آر او کیمپ کے قریب جمعہ (28فروری 2025) کی صبح 5:30 سے ​​6 بجے کے درمیان برفانی تودہ گرا، جس میں آٹھ کنٹینرز اور ایک شیڈ کے اندر 55 کارکنان پھنس گئے۔ جمعہ کی رات تک 33 اور ہفتہ کو 17 لوگوں کو بچایا گیا۔

ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا

جمعہ کو بارش اور برف باری کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور رات ڈھلتے ہی آپریشن روک دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسر این کے جوشی نے بتایا کہ موسم صاف ہونے کے بعد مانا میں تعینات فوج اور انڈو تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں نے صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا۔

6 ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں

فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش سریواستو نے بتایا کہ چھ ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں فوج کے تین ہیلی کاپٹر، دو فضائیہ کے ہیلی کاپٹر اور ایک سویلین ہیلی کاپٹر فوج کی طرف سے کرایہ پر لیا گیا ہے۔ بدری ناتھ سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر 3,200 میٹر کی بلندی پر واقع منا ہند تبت سرحد پر آخری گاؤں ہے۔ فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’50 کارکنوں کو بچا لیا گیا ہے، جن میں سے بدقسمتی سے چار زخمیوں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے‘، انھوں نے کہا کہ زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے۔

کن کن مزدروں کی ہوئی موت؟

یو ایس ڈی ایم اے نے بھی برف سے بچائے گئے چار مزدوروں کی موت کی تصدیق کی ہے، جن میں سے ایک مزدور جیوتیرمٹھ میں جب کہ تین مزدوروں کی موت بدریناتھ منا میں ہوئی۔ USDMA نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ہماچل پردیش کے موہندر پال اور جتیندر سنگھ، اتر پردیش کے منجیت یادو اور اتراکھنڈ کے آلوک یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ چار کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں ،جن میں ہماچل پردیش سے ہرمیش چند، اتر پردیش سے اشوک اور اتراکھنڈ سے انیل کمار اور اروند سنگھ شامل ہیں۔

برفباری کی وجہ سے سڑک بلاک ہوگئی

فوجی حکام نے بتایا کہ بچاؤ آپریشن بنیادی طور پر فوج اور فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کیا جا رہا ہے کیونکہ برف نے کئی مقامات پر پہنچنے والے راستے بند کر دیے ہیں، جس سے گاڑیوں کی نقل و حرکت تقریباً ناممکن ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچائے گئے کارکنوں کو جیوتیرمتھ کے فوجی اسپتال پہنچانا اور چار لاپتہ کارکنوں کی تلاش ترجیح ہے۔

کنٹینر کا پتہ لگانے کے لیے دہلی سے جی پی آر مانگا گیا تھا۔

سین گپتا کے مطابق بی آر او کیمپ میں آٹھ کنٹینرز تھے، جن میں سے پانچ کا سراغ لگا لیا گیا ہے ،جب کہ تین لاپتہ ہیں۔ اگر موسم سازگار رہا تو لاپتہ کارکنوں کو تلاش کرنے کے لیے خصوصی راڈار، UAVs، کواڈ کاپٹرز اور برفانی تودے سے بچاؤ کے کتوں کو تعینات کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا، “سب کچھ موسم پر منحصر ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے متاثرہ علاقے کا فضائی سروے کیا اور حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔

بھارت ایکسپرییں

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

31 minutes ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

48 minutes ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

51 minutes ago

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

1 hour ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

2 hours ago