علاقائی

Jammu-Kashmir News: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو کیا ہلاک، جیش کا کمانڈر بھی ڈھیر

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھترو علاقے میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اب تک سرچ اینڈ ڈسٹ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ یہ آپریشن 9 اپریل سے جاری تھا۔ اس سے قبل جمعہ کو ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔ اب سیکورٹی فورسز نے مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں سے ایک جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر سیف اللہ بھی تھا۔ اس وقت پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور سیکورٹی فورسز الرٹ موڈ پر ہیں تاکہ کوئی دوسرا دہشت گرد چھپ نہ سکے۔

فوج کشتواڑ کے چھترو جنگل میں 9 اپریل سے تلاشی آپریشن کر رہی تھی۔ جمعرات کو بھی سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں کے ساتھ پیرا کمانڈوز دیگر دہشت گردوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ رام نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج پوروا سنگھ بھی دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات سخت

دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے اور جموں و کشمیر میں محفوظ ٹریفک کو یقینی بنانے کے لیے فوج نے قومی شاہراہ 44 (NH-44) پر سیکورٹی کو مزید مضبوط کیا ہے۔ یہ شاہراہ یونین ٹیریٹری کے کئی حصوں کو جوڑتی ہے۔ فوج نے دہشت گردوں کی جانب سے اسلحہ اور سامان کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے کئی بڑے اقدامات کیے ہیں۔

فوج نے شاہراہ پر دن رات گشت بڑھا دی ہے۔ خاص طور پر حساس علاقوں اور اہم مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے تعاون سے کئی مقامات پر موبائل وہیکل چیک پوسٹ (MVCPs) قائم کیے گئے ہیں۔ یہ چیک پوسٹیں اچانک چیکنگ کرتی ہیں، جس سے دہشت گردوں کے لیے اس راستے کا استعمال کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان چیک پوسٹوں پر مشکوک گاڑیوں اور لوگوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

31 minutes ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

1 hour ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

2 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

2 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

3 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

4 hours ago