Greater Noida Expressway Accident: گریٹر نوئیڈا نالج پارک کے قریب گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے بس حادثہ پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں تین افراد کی موت ، 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح دو بسوں کے درمیان اوورٹیکنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔ اس
حادثہ میں تین افرادنے دوران علاج دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق، اتوار کی صبح تقریباً 5 بجے پاری چوک سے نوئیڈا جانے والی سڑک پر سیکٹر 157 نوئیڈا کے سامنے دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ان میں سے ایک بس ایم پی 04 پی اے 3243 مدھیہ پردیش کے شیو پوری سے دہلی جا رہی تھی اور دوسری بس یو پی 17 اے ٹی 6460 پرتاپ گڑھ سے آنند وہار جا رہی تھی۔
اسپتال میں علاج کے دوران 3 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، زخمیوں میں سے 3 کو گریٹر نوئیڈا اسپتال اور 10 کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…