علاقائی

Money Laundering Case: سکیش چندر شیکھر کی ساتھی پنکی ایرانی کی ضمانت عرضی پر دہلی ہائی کورٹ کا پولیس کو نوٹس

دہلی ہائی کورٹ نے ٹھگ سکیش چندر شیکھر کے قریبی ساتھی پنکی ایرانی کی درخواست ضمانت پردہلی پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ پنکی ایرانی نے 200 کروڑ روپئے کے جبراً وصولی کے معاملے میں ضمانت کی درخواست دائرکی ہے۔

عدالت نے پولیس سے طلب کیا جواب

جسٹس دنیش کمار شرما کی بنچ نے پنکی ایرانی اور جیل کے ملازم سنیل کمارکی الگ الگ ضمانت کی درخواستوں پر دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ اب آئندہ سماعت 23 مئی کو ہوگی۔

دہلی پولیس نے وقت مانگا

عدالت نے دہلی پولیس کو بھی اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں بہت سارے دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ اس طرح اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کے لئے 4 ہفتے کا وقت دیا گیا۔ پنکی ایرانی اور سنیل کمار دونوں نے نچلی عدالت کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت میں پنکی ایرانی کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ انہیں 30 نومبر 2022 کو ممبئی سے گرفتارکیا گیا تھا اورتب سے وہ زیرحراست ہیں اورعدالت سے درخواست کی کہ انہیں ضمانت دی جائے۔

پنکی ایرانی نے جرم میں ادا کیا اہم کردار

ای او ڈبلیونے ٹرائل کورٹ کے سامنے دائراپنی ضمنی چارج شیٹ میں الزام لگایا ہے کہ ایرانی نے سکیش چندرشیکھر کو بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیزسے ملوایا تھا اوران سے 200 کروڑ روپئے کی خورد برد میں اہم کردارادا کیا تھا۔ چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ پنکی ایرانی اپنے ساتھی سکیش چندر شیکھر کو ایک بزنس ٹائیکون سے ملواتے تھے اور بالی ووڈ کی کچھ شخصیات کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں مدد کرتے تھے۔ ساتھ ہی ضمنی چارج شیٹ میں پولیس نے کہا کہ اس چارج شیٹ میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اورنورا فتحی سمیت کئی لوگوں کے بیانات درج کئے گئے ہیں۔

سرکاری افسر بن کردھوکہ دہی کا الزام

قابل ذکر ہے کہ دہلی کی منڈاؤلی جیل میں بند مجرم سکیش چندر شیکھر پر فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹرشیویندرموہن سنگھ کی بیوی ادیتی سنگھ جیسے ہائی پروفائل لوگوں سمیت کئی لوگوں کو دھوکہ دینے اورکروڑوں کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ پولیس نے ٹھگ پرالزام لگایا ہے کہ سکیش اوراس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پرادیتی کوسرکاری اہلکار ظاہر کرکے اوراس کے شوہر کی ضمانت دلانے کا وعدہ کر کے پیسے لئے، جو منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago