سیاست

India US Trade Deal: کیا بھارت-امریکہ کے درمیان تنازع ختم ہوگا؟ روسی تیل پر ٹیرف کے بعد پہلی آمنے سامنے بات چیت

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارت سے متعلق بات چیت ایک بار پھر شروع ہو رہی ہے۔ منگل کو نئی دہلی میں دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدیدار آمنے سامنے بیٹھیں گے۔ یہ ملاقات اس لیے خاص ہے کیونکہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کو لے کر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس میں سے 25 فیصد روس سے براہ راست تیل خریدنے پر بطور جرمانہ لگایا گیا تھا۔ اسی وجہ سے اگست میں ہونے والے چھٹے دور کی تجارتی بات چیت ملتوی کر دی گئی تھی۔

برینڈن لنچ کی قیادت میں ملاقات

امریکی تجارتی وفد برینڈن لنچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کے ساتھ بھارت پہنچا ہے۔ بھارتی جانب سے وزارتِ تجارت کے افسران بھی ملاقات میں شامل ہوں گے۔

نوارو کا بھارت پر حملہ

اس ملاقات کو تجارتی مذاکرات کے مستقبل کے رخ کا تعین کرنے والی قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، ماحول ابھی بھی کچھ حد تک کشیدہ ہے۔ صدر ٹرمپ کے مشیر پیٹر نوارو نے حال ہی میں بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی دہلی کسی ڈیل کے لیے بیتاب ہے۔ اس کے باوجود، دونوں ممالک کے رہنما معاہدے کے حوالے سے مثبت نظر آ رہے ہیں۔

وَزیر تجارت کا کیا کہنا ہے؟

وَزیر تجارت سنیل برتھوال نے بتایا کہ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے، لیکن کچھ مسائل پر تاحال اتفاق نہیں ہو پایا ہے۔ خاص طور پر روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ برقرار ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس سے یوکرین جنگ کی مالی مدد ہوتی ہے۔

بھارت سے امریکہ کو ہونے والی برآمدات میں کمی

ادھر بھارت سے امریکہ کو ہونے والی برآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ اگست میں یہ اعداد و شمار 6.86 ارب ڈالر رہے جبکہ جولائی میں یہ 8.01 ارب ڈالر تھے۔ حکام کا ماننا ہے کہ ورچوئل بات چیت سے زیادہ کچھ حاصل نہیں ہو سکا کیونکہ ماحول سازگار نہیں تھا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

10 minutes ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

44 minutes ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

2 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

3 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

4 hours ago