سیاست

Akhilesh Yadav Meet Farmer Leader: بی جے پی حکومت نے کسانوں کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا۔ -اکھلیش یادو

کسان یونین کے ایک وفد نے آج 6 اکتوبر اتوار کو سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ کسان لیڈروں نے کہا کہ وہ اکھلیش یادو کو اپنا لیڈر مانتے ہیں اور کسانوں کی آواز اٹھانے والے اکھلیش ہی ہیں۔ سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران ہی تمام کام کسانوں کے مفاد میں ہوتے تھے اور بی جے پی حکومت کے دوران سب سے زیادہ خودکشی کسانوں نے کی ہے۔ بی جے پی حکومت نے کسانوں کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا۔

کسان لیڈروں نے کہا کہ اکھلیش یادو کے وزیر اعلیٰ کے دور میں سماج وادی حکومت میں گنے کی قیمت میں کافی اضافہ کیا گیا تھا اور پوری ادائیگی بھی کی گئی تھی۔ بی جے پی حکومت کے سات سال گزرنے کے بعد بھی کسانوں کے گنے کی قیمت کے واجبات پوری طرح ادا نہیں کیے گئے ہیں۔ بی جے پی حکومت صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ ان کے قول و فعل میں زمین آسمان کافرق ہے۔

کسان نمائندوں نے کہا کہ سماج وادی حکومت کے دوران زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کے نظام پر توجہ دی گئی تھی۔ منڈیوں کے قیام سے انفراسٹرکچر کو ترقی دی گئی۔ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ سماج وادی حکومت میں گاؤں کی کھیتی کے لیے بجٹ میں 75 فیصد رقم رکھی گئی تھی۔ کسانوں کے وفد میں بھارتیہ کسان یونین کے باغپت ضلع انچارج ونود کمار، ضلع نائب صدر ہریندر تیاگی، ضلع کے ترجمان ہمت سنگھ کے ساتھ اوپیندر تومر، گلاب چودھری دھرمپال، وجے پال سنگھ، کرشنا نین شامل تھے۔

بی جے پی حکومت چلنے والی نہیں، گرنے والی ہے – اکھلیش یادو

ایس پی آفس میں اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت چلنے والی نہیں بلکہ گرنے والی ہے۔ بی جے پی حکومت نے کسانوں، نوجوانوں اور تاجروں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ بی جے پی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔

کسانوں اور غریبوں کی مدد ہو نی چاہئے – اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں بڑی تعداد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک میں کسان، نوجوان اور غریب بہت پریشانی میں ہیں۔ کسانوں کو ان کی فصلوں کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے۔ کسانوں اور غریبوں کی مدد ہونی چاہئے۔ سماج وادی حکومت کے دوران اتر پردیش میں کسانوں کے مفاد میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ کسانوں کو سہولیات فراہم کی گئیں، منڈیاں بنائی گئیں تھیں ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rohtak Accident: روہتک میں چلتے آٹو میں زوردار دھماکہ، 8 افراد بری طرح زخمی، چھٹھ پوجا کے لیے جا رہے تھے متاثرین

ہریانہ کے روہتک میں لاپرواہی سے پٹاخے پھٹنے سے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔…

7 hours ago

Baghpat Mosque Case: باغپت میں 50 سال پرانی مسجد کو منہدم کرنے کا حکم، متولی پر 4.12 لاکھ روپے کا جرمانہ

باغپت کے راج پور کھامپور گاؤں میں ایس ڈی ایم کورٹ کے ایک فیصلے سے…

8 hours ago