سیاست

India US Trade Deal 2025: بھارت کو روس سے دور  کرنا چاہتا ہے امریکہ، ٹرمپ نے کہا اگر ماسکو سے خریدا یہ سامان تو 500 فیصد ٹیرف پڑے گی دینی

امریکہ میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ میں ایک مجوزہ بل لایا گیا ہے، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔ اس بل کے تحت روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے والے ممالک پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ ان میں بھارت اور چین شامل ہیں۔

اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے گراہم نے کہا کہ اگر آپ روس سے سامان خرید رہے ہیں اور یوکرین کی مدد نہیں کر رہے ہیں تو آپ کی مصنوعات پر امریکہ میں 500 فیصد ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان اور چین مل کر ولادیمیر پوتن کا 70 فیصد تیل خرید رہے ہیں اور یہ تیل ان کی جنگی مشین کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔

بھارت اور چین بہت زیادہ متاثر ہوں گے

یہ بل اگست میں امریکی سینیٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس کا سب سے زیادہ اثر بھارت اور چین پر پڑے گا ،جو روس سے سستا خام تیل خریدتے ہیں۔ بھارت روس سے تیل کا تیسرا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے اور یوکرین جنگ کے تیسرے سال اس نے روس سے تقریباً 49 بلین یورو کا تیل درآمد کیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ سے تیل درآمد کرتا تھا ،لیکن فروری 2022 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس نے روس سے تیل کی خریداری تیز کردی ہے۔

فارما، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی سروسز کو خطرہ

اگر امریکہ یہ بل پاس کرتا ہے ،تو اس کے اثرات صرف تیل تک محدود نہیں رہیں گے۔ امریکی مارکیٹ میں ہندوستان کی ادویات، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی خدمات کے داخلے پر بھی بھاری محصولات عائد کیے جا سکتے ہیں۔ اس کا براہ راست اثر ہندوستان کی برآمدات اور روزگار پر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی 5 ممالک کے دورے پر روانہ، برکس کانفرنس میں کریں گے شرکت کریں

بھارت امریکہ مذاکرات کہاں الجھی؟

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک بڑا تجارتی معاہدہ اب تقریباً یقینی سمجھا جا رہا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے منگل کو کہا کہ یہ معاہدہ بہت قریب ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اب بھی کچھ معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ بھارت اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات زرعی مصنوعات سے متعلق بھارت کے مطالبات پر الجھ گئے ہیں۔ واشنگٹن میں بھارتی وفد امریکی حکام سے اس بارے میں بات چیت کر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

7 seconds ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

54 minutes ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

2 hours ago