کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے انہیں ارب پتیوں کا کٹھ پتلی راجہ قرار دیا۔ کانگریس کو ا ڈانی اور امبانی سے نقد رقم ملنے کو لے کر وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے ہوئے کا نگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ یہ ویڈیو حال ہی میں لکھنؤ میں دی گئی تقریر کا کلپ ہے۔
پی ایم ایک کٹھ پتلی راجہ ہیں – راہل گاندھی
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ہندی میں پوسٹ کیا، “نریندر مودی وزیر اعظم نہیں ہیں، وہ ایک راجہ ہیں۔ ایک ‘کٹھ پتلی راجہ ‘ جن کی ڈور ٹیمپو والے ارب پتیوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ لکھنؤ کے پروگرام میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر آئین پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ وہ راجہ ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں کہا تھا کہ مودی جی راجہ ہیں… وہ وزیراعظم نہیں، راجہ ہیں۔ ان کی کابینہ، پارلیمنٹ یا آئین سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ 21ویں صدی کے راجہ ہیں اور اصل طاقت رکھنے والے دو یا تین فنانسرز کے کی طاقت ہیں ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بدھ کو ایک انتخابی ریلی میں وزیر اعظم مودی نے کانگریس پر امبانی اور اڈانی کے ساتھ سودے کرنے کا الزام لگایا تھا اور پوچھا تھا کہ کیا پارٹی انہیں گالیاں دنیا بند کرنے کے لئے دو صنعتکاروں سے کالے دھن سے بھرا ٹیمپو ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:خالصتانی علیحدگی پسند نجر قتل کیس میں کینیڈا میں چوتھا ہندوستانی شہری گرفتار
پی ایم مودی نے کہا تھا حملہ
اب تک امبانی-اڈانی کے معاملے کو کانگریس مودی اور ان کی حکومت کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتی تھی، لیکن اب حالات میں تبدیلی کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پارٹی سے یہ بتائے کے اس نے اس معاملے کو کیوں اٹھانا بند کر دیا ہے کہ جیسا کہ اس کےشہزادہ (راہل) گاندھی) پچھلے پانچ سالوں سے کر رہے تھے اور پوچھا کہ کیا انہو ں نے کوئی سودا کیا ہے۔
راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر لیڈروں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو سی بی آئی یا ای ڈی سے جانچ کا حکم دینا چاہئے کہ اڈانی اور امبانی نے پارٹی کو کالا دھن بھیجا تھا۔
بھارت ایکسپریس
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…