سیاست

Who is more popular in PM Modi vs Rahul Gandhi?: پی ایم مودی vsراہل گاندھی میں کون زیادہ مقبول ہے؟ بی جے پی-کانگریس میں نئی ​​جنگ شروع، سوشل میڈیا پر کون زیادہ مقبول؟!

Who is more popular in PM Modi vs Rahul Gandhi?: مانسون سیشن ختم ہونے کے بعد بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ایک نئی قسم کی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے دونوں پارٹیاں اپنے اپنے لیڈروں کو عوام میں زیادہ مشہور و مقبول کرنے میں مصروف ہیں۔ اس ایپی سوڈ  کے چلتے بی جے پی اور کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال  بخوبی  کررہی ہے ۔ ۔ ہفتہ کو اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی سوشل میڈیا ہیڈ سپریا شرینیٹ نے کہا کہ لوگ راہل گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی سے زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

اس کے لیے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی تقریر کی سوشل میڈیا کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ایک بات تو صاف ہے، لوگ پی ایم مودی کے جملوں سے بیزار  ہوچکے ہیں، وہ لوگوں پیار و محبت کی باتیں سن رہے ہیں۔ ” “

پارلیمنٹ میں راہل کی تقریر کے اعداد و شمار

سپریا شرینیٹ نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ ٹی وی پر راہل گاندھی کی تقریر 3.5 لاکھ لوگوں نے دیکھی، جب کہ نریندر مودی کی تقریر 2.3 لاکھ لوگوں نے دیکھی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی کی تقریر کو 26 لاکھ لوگوں نے کانگریس کے یوٹیوب چینل پر دیکھا، جب کہ 6.5 لاکھ لوگوں نے اسے بی جے پی کے یوٹیوب پر دیکھا۔ کانگریس ترجمان کے مطابق کانگریس کے فیس بک پیج پر راہل گاندھی کی تقریر 73 لاکھ لوگوں نے سنی، جب کہ پی ایم مودی کی تقریر صرف 11 ہزار لوگوں نے سنی۔ کانگریس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر راہل گاندھی کی تقریر کو 23 ہزار بار دیکھا گیا، جب کہ پی ایم مودی کی تقریر کو 22 ہزار بار دیکھا گیا۔

بی جے پی  نے جاری کیا  ایک ماہ کا ڈیٹا

کانگریس کے اس دعوے کے بعد بی جے پی نے پلٹ وار کیا ، گزشتہ ایک ماہ کا ڈیٹا براہ راست پارٹی نے شیئر کیا اور بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑائی کے اصل فاتح پی ایم مودی ہیں۔ بی جے پی نے بتایا کہ پچھلے ایک مہینے میں پی ایم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تقریباً 79.9 لاکھ اینگیجمنٹ ہوئی ہیں۔ دوسری طرف راہل گاندھی کے ٹویٹر پرایک ماہ کے اندر 23.43 لاکھ اینگیجمنٹ ہوئیں۔ اگر ہم پچھلے 3 مہینوں کی بات کریں تو پی ایم مودی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 2.77 کروڑ اینگیجمنٹ ہوئیں، جب کہ راہل گاندھی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر صرف 58.23 لاکھ اینگیجمنٹ ہوئیں۔

 

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago