سیاست

Congress leader Rahul Gandhi spent some time with Toda community : روایتی شال پہن کر ، ہاتھوں میں ہاتھ پکڑے… راہل گاندھی نے تمل ناڈو میں ٹوڈا قبائلیوں کے ساتھ کیا رقص

Congress leader Rahul Gandhi spent some time with Toda community : کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ 12 اگست کو تمل ناڈو کے نیلگیری ضلع میں ٹوڈا کمیونٹی کے لوگوں  کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ اس دوران انہوں نے ٹوڈا لوگوں کے دیوتا مندر کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ رقص بھی کیا۔

مودی سرنیم پران کے ریمارک سے متعلق ہتک عزت کے مقدمے میں سپریم کورٹ کی طرف سے ان کی سزا پر روک لگانے کے بعد راہل گاندھی کیرالہ میں اپنے حلقے کی طرف جارہے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وہ قبائلی برادری کے ارکان سے بات چیت کرنے کے لیے یہاں متھونڈومنڈو میں رکے۔

اس موقع پر ٹوڈا  کمیونٹی  (برادری ) کی خواتین نے خواہش ظاہر کی کہ راہل گاندھی وزیر اعظم کے طور پر اس مقام پر واپس آئیں۔ اگلے سال ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہیں۔ کوئمبٹور سے سڑک کے ذریعے یہاں پہنچنے پر انہیں روایتی شال پیش کی گئی۔ راہل گاندھی نے ٹوڈا قبائلیوں کے ساتھ رقص کیا اور ان کے روایتی کھانے کا لطف بھی لیا۔

راہل  گاندھی نے کمیونٹی کے دیوتا کے مندر کا دورہ کیا اور وہاں کے روایتی طریقوں کا مشاہدہ کیا۔ بعد میں، راہل گاندھی نے الواتٹکل کے روایتی کھیل کا مشاہدہ کیا۔جس میں نوجوان خواتین گول پتھر اٹھانے کے لیے اپنی پوری طاقت لگادتیں ہیں ۔

سپریم کورٹ سے راحت کے بعد راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہوگئی

سپریم کورٹ کی جانب سے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں راہل گاندھی  کی سزا پر روک لگانے کے بعد، لوک سبھا سکریٹریٹ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ۔جس میں وائناڈ سے راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال کی گئی۔ جس کے بعد راہل گاندھی نے لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث میں حصہ لیا اور مرکزی حکومت اور بی جے پی، آر ایس ایس پر طنز کسا ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

46 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago