بھارت میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ دوپہر ایک بجے تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے 298 سیٹوں پر آگے ہے۔ دوسری طرف کانگریس کی قیادت میں انڈیا الائنس کو 225 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں۔ بھارت کی لوک سبھا میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 272 سیٹیں جیتنا ضروری ہے، جس سے این ڈی اے بہت آگے ہے۔ لیکن اس دوران سابق امریکی صدر کا ایک پرانا ٹوئٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
سال 2020 کے ایک ٹویٹ میں ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ‘سٹاپ دی کاؤنٹ’ یعنی ووٹوں کی گنتی روک دو اب بہت سے یوزر ٹرمپ کے اس ٹویٹ کو ایکس پلیٹ فارم پر شیئر کر رہے ہیں۔ ٹویٹ شیئر کرنے والوں میں این ڈی اے اور انڈیا الائنس دونوں سے وابستہ لوگ بھی شامل ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج ایگزٹ پول کے مطابق نہیں آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ٹویٹ سرخیوں میں آیا ہے۔
این ڈی اے اپنے ہدف سےپیچھے
بی جے پی نے این ڈی اے کے لیے 400 سیٹوں کا ہدف رکھا تھا۔ زیادہ تر ایگزٹ پول بی جے پی اتحاد کو بڑی جیت دکھا رہے تھے۔ لیکن رجحانات میں کئی بار این ڈی اے اور انڈیا اتحاد میں کانٹے کی ٹکرہورہی ہے۔ اس کے علاوہ این ڈی اے اگرچہ اکثریت کا ہندسہ عبور کرتا نظر آرہا ہے ۔لیکن وہ ابھی بھی 300 سیٹوں سے پیچھے ہے، 400 تک پہنچنا ناممکن نظر آرہا ہے۔
ٹرمپ نے انتخابی عمل میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا
ٹرمپ کا وائرل ہونے والا ٹویٹ سال 2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات کے دوران ہے۔ کئی دہائیوں کے بعد امریکہ میں انتہائی کشیدہ انتخابات ہوئے۔ اس بار ٹرمپ نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا اور ووٹوں کی گنتی روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس دوران ٹرمپ نے کہا کہ ‘اگر آپ قانونی ووٹوں کی گنتی کریں تو میں آسانی سے الیکشن جیت جاؤں گا۔’ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
بھارت ایکسریس
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…