سیاست

International Day of Persons with Disabilities: جہاں چیلنج دیوار بنتی ہیں،وہاں معذور لوگ سیڑھیاں بنادیتے ہیں: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر لکھنؤ کے انٹیگریٹڈ ریجنل اسکل ڈیولپمنٹ، بازآبادکاری اور بااختیار مرکز برائے معذوری کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے معذور مستحقین کو امدادی آلات فراہم کیے اور ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا، “معذور افراد  ہر چیلنج کو موقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔” انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ  “معذور ” الفاظ  کو “دیویانگ” میں تبدیل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور دیویانگ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو نوٹ کیا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں معذور افراد کی پنشن کو بڑھا کر ₹ 1000 کرنے، معاون آلات کی تقسیم اور ₹ 1170 کروڑ کا بجٹ مختص کرنے پر بات کی۔ ڈاکٹر سنگھ نے سروجنی نگر میں 60 لاکھ روپے سے زیادہ کے سامان کی تقسیم کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے دیویانگ افراد کے لیے پنشن ،اسکالرشپ اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے منصوبوں کو واضح کیا اور ‘رن بہادر سنگھ ڈیجیٹل ایجوکیشن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ سینٹر’ قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

13 minutes ago

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

1 hour ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

1 hour ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

2 hours ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

2 hours ago