سیاست

India-Bangladesh Government Crisis: بنگلہ دیش اور شیخ حسینہ کو لے کر  ہندوستان کا  ایکشن پلان ، مرکز نے آل پارٹی میٹنگ میں اپوزیشن کو بتایا

بھارتی حکومت بنگلہ دیش میں بغاوت کے بعد کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ مرکز نے ُکل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن لیڈروں کو یہ جانکاری دی۔ حکومت نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اس وقت  13000 ہندوستانی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک کے حالات اتنے خراب نہیں کہ ہمارے شہریوں کو وہاں سے نکالنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے میٹنگ میں بتایا کہ ہم بنگلہ دیش کی ہر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جو بھی صورتحال ہوگی اپوزیشن کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ وہاں سے تقریباً 8000 ہندوستانی طلباء واپس آچکے ہیں۔ ابھی باقی لوگوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہے ،مرکزی حکومت نے کہا کہ شیخ حسینہ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اپوزیشن حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے۔

 ان رہنماؤں نے آل پارٹی اجلاس میں شرکت کی

ُکل جماعتی میٹنگ میں وزیر خارجہ جے شنکر پرساد نے حکومت کا رخ  پیش کیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، راہل گاندھی، ایس پی رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو سمیت تمام اپوزیشن لیڈروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

جئے شنکر پرساد نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ آل پارٹی میٹنگ میں بنگلہ دیش کی صورتحال پر جانکاری دی۔ جے شنکر نے اس معاملے میں اپوزیشن سے ملنے والے تعاون کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شعلے، لوٹ مار اور توڑ پھوڑ، مشتعل افراد کی کھلی دہشت، بنگلہ دیش کے سابق کپتان کا گھر تباہ

یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ کی پارٹی کے لیڈر کے ہوٹل میں آتشزدگی، 8 افراد کوزندہ جلایا ، 134 زخمی

راہل  گاندھی نے میٹنگ میں یہ سوالات پوچھے

میٹنگ میں راہل گاندھی نے سوال کیا کہ کیا بنگلہ دیش کی صورتحال میں غیر ملکی ہاتھ ہے؟ کیا ہندوستان کے پاس اس صورتحال کے حوالے سے کوئی طویل المدتی منصوبہ ہے؟ بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے حوالے سے بھارت کا ایکشن پلان کیا ہوگا؟ اجلاس کے دوران دیگر جماعتوں نے بھی سوالات اٹھائے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اپوزیشن نے کہا کہ ہم اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ہیں۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

2 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago