سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)
لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا صرف آخری مرحلہ باقی ہے، جس کے لیے یکم جون کو ووٹنگ ہونی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ایس پی صدر اکھلیش یادو انتخابات کے لیے مسلسل ایک ساتھ مہم چلاتے نظر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں دونوں نے پھولپور میں ایک ساتھ ایک ریلی سے خطاب کیا، جس کا ایک ویڈیو کانگریس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
راہل گاندھی اکھلیش یادو سے سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ ملائم سنگھ یادو کے بارے میں بتائیں۔ آپ نے ان سے کیا سیکھا ہے؟ اس پر اکھلیش نے کچھ ایسا جواب دیتے ہیں ، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سرخیاں بٹور رہا ہے۔
راہل کے سوال پر اکھلیش کا جواب
اس سوال کے جواب میں اکھلیش یادو نے کہا کہ ”نیتا جی زمینی سیاست کرتے رہے۔ انہوں نے ریسلنگ بھی کی، جو میں نہیں کرپایا، کیوں کہ میں اسکول میں تعلیم حاصل کرنے چلاگیا۔ لوگ نیتا جی کو دھرتی کا پتر کہتے تھے، وہ زمین کی بات کو اچھی طرح سمجھتے تھے۔ ساتھ ہی اکھلیش یادو نے راہل گاندھی سے کہا کہ آپ کا الہ آباد سے لگاؤ آج کا نہیں ہے، کئی دہائیوں پرانا ہے۔ کسی سیاسی گھرانےکا ایسا لگاؤ نہیں رہا۔
راہل نے کہا- یہ ایک فطری اتحاد ہے
اکھلیش یادو نے کہا کہ ہماری ذاتی زندگی اور اصولوں کو لے کر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ ہم اصولوں پر کئی بار آپ کے ساتھ بھی کھڑے رہے۔ آپ کی پارٹی (کانگریس) بھی ایس پی کے ساتھ کھڑی رہی ۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ اب ایک نئی قسم کی شراکت داری بن رہی ہے۔ سب شامل ہو گئے ہیں۔ یہ ایک فطری اتحاد ہے۔
57 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی
آپ کو بتاتے چلیں کہ یکم جون کو ووٹنگ کے آخری مرحلے میں 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ جس میں یوپی کی 13، پنجاب کی 13، ہماچل پردیش کی 4، بہار کی 8، اڈیشہ کی 6، جھارکھنڈ کی 3، مغربی بنگال کی 9 اور چندی گڑھ کی ایک سیٹیں شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…