سیاست

سیم پترودا نے ایسا کیا کہا کہ ناراض ہوئی  بی جے پی، سدھانشو ترویدی نے کہا- یہ گلوان کے شہیدوں کی توہین

کانگریس کے سینئر لیڈر اور راہل گاندھی کے قریبی ساتھی سیم پترودا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کی طرف سے خطرے  کو اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پڑوسی ملک کو پہچانیں اور اس کا احترام کریں۔ ہندوستان اور چین کے تعلقات کے بارے میں، سیم  پترودا نے کہا کہ ہندوستان کو اپنی ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے اور اس تصور کو ترک کرنے کی ضرورت ہے کہ چین دشمن ہے۔

سیم پترودا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ چین سے کیا خطرہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ مسئلہ اکثر  ضرورت سے زیادہ بڑھا  چڑھا پیش کیا جاتا ہے، کیونکہ امریکہ کو ہمیشہ اپنے دشمن کی شناخت کرنی ہوتی ہے۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام ممالک اکٹھے ہوجائیں۔ ہمیں سیکھنے، بات چیت کرنے، تعاون کرنے اور مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے؛ ہمیں ‘کمانڈ اور کنٹرول’ ذہنیت سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ سیم  پترودا نے گفتگو میں اور بھی بہت سی باتیں کہی ہیں۔

بیان کے بعد تنقید شروع ہو گئی

چین کے حوالے سے سیم پترودا کے بیان نے تنقید کو جنم دیا ہے۔ راجیہ سبھا ایم پی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سدھانشو ترویدی نے پیر کو انڈین اوورسیز کانگریس کے سربراہ سیم پترودا کے بیان کو گلوان شہداء کی توہین قرار دیا۔ سدھانشو ترویدی نے کہا کہ ہندوستان وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ لیکن کچھ طاقتیں اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے آج چین کے حوالے سے جس طرح کا بیان دیا ہے، اس سے یہ بات بالکل واضح ہو گئی ہے کہ انہوں نے چین کے ساتھ کانگریس پارٹی کے معاہدے کا کھل کر انکشاف کیا ہے۔

بھارت کی خودمختاری پر بہت بڑا دھچکا

ایم پی ترویدی نے کہا،

“سنگین بات یہ ہے کہ سیم پترودا نے جو بات کہی ہے وہ ہندوستان کی شناخت، سفارت کاری اور خودمختاری پر بہت گہرا دھچکا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تنازعہ نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ بھارت خود جارحانہ رویہ اپنا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات چاہتی ہے۔ لیکن، قومی عزت نفس، سلامتی اور طاقت ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔

کیا یہ گلوان کے شہیدوں کی توہین نہیں؟

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی کئی بار ایسے بیان دے چکے ہیں۔ راہل گاندھی نے غیر ملکی دورے کے دوران کہا تھا کہ چین نے بے روزگاری کو کم کرنے میں اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نےسیم  پترودا کے بیان کو گلوان شہیدوں کی توہین قرار دیا۔ راجیہ سبھا ایم پی نے سوال کیا کہ کیا یہ گالوان شہیدوں کی توہین نہیں ہے؟ ہمارے فوجی گالوان میں شہید ہوئے۔ لیکن اس کے باوجود اگر کانگریس اوورسیز چیف ایسی زبان بولتے ہیں تو یہ قابل مذمت ہے۔ یہ بھارتی فوج کی قربانیوں کی شدید توہین ہے۔

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئےسیم  پترودا نے کہا تھا کہ ہندوستان کو اپنی ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے اور یہ تصور ترک کرنے کی ضرورت ہے کہ چین دشمن ہے۔ چین کی طرف سے دھمکی کو اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کی جاتی  ہے۔ سیم پترودا نے کہا، ”مجھے نہیں معلوم کہ چین سے کیا خطرہ ہے۔ میرے خیال میں یہ مسئلہ اکثر ضرورت  بڑھا چڑھا کر  پیش کیاجاتا ہے، کیونکہ امریکہ کو ہمیشہ اپنے دشمن کی شناخت کرنی ہوتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

2 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

3 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

3 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

4 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

5 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

5 hours ago