نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر (17 فروری، 2025) کو ورشپ ایکٹ (خصوصی التزام) ایکٹ، 1991 کے قانونی جواز سے متعلق عبادت (خصوصی دفعات) ایکٹ، 1991 کی درستگی سے متعلق کیس میں کئی نئی درخواستیں داخل کرنے پربرہمی کا اظہارکیا۔ عدالت نے کہا کہ مرکزکی طرف سے ابھی تک جواب داخل نہیں کیا گیا ہے اور نئی درخواستیں آرہی ہیں۔
باراینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق، عدالت کا کہنا ہے کہ زیرالتوا عرضیوں پر پہلے سے نوٹس جاری کیا جاچک ہے اور مرکزکے جواب کا انتظار ہے۔ ایڈوکیٹ وکاس سنگھ اورایڈوکیٹ نظام پاشا کی عرضیوں پر عدالت نے یہ بات کہی۔ دونوں وکلاء نے مرکزی حکومت پر سوال اٹھائے تھے کہ 8 تاریخیں گزر چکی ہیں اور مرکز کی طرف سے کوئی کاؤنٹر (جواب) داخل نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے بھی رضا مندی ظاہرکی اور کہا کہ ہاں اب تک کاؤنٹر فائل نہیں ہوا ہے اور نئے اعتراضات کے ساتھ نئی نئی عرضیاں بھی آرہی ہیں۔
ایک مدعی کی طرف سے جب سینئر ایڈوکیٹ اندرا جے سنگھ پیش ہوئے، دن کے وقت سماعت کے لیے ایک نئی درخواست کا ذکر کیا، تو چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے کہا، “ہو سکتا ہے ہم اسے سننے کے قابل نہ ہوں۔” ایڈوکیٹ اندرا جے سنگھ نے اس کیس کا تذکرہ کیا جب عدالتی کارروائی شروع ہوئی۔ تاہم عدالت نے اس بنیاد پردرخواست دائرکرنے کی اجازت دی ہے کہ نئی درخواستوں کی قانونی بنیاد مختلف ہونی چاہئے جو کہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عرضیاں داخل کرنے کی ایک مدت ہوتی ہے۔ بہت سارے آئی اے (عبوری درخواستیں) داخل کی گئی ہیں۔ ہم شاید اس پر سماعت نہیں کرپائیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ایک تاریخ دی جاسکتی ہے۔
چیف جسٹس سنجیوکھنہ نے کہا کہ گزشتہ بارکئی مداخلتی درخواستوں کواجازت دی گئی تھی۔ سماعت کے دوران پیش ہوئے ایک اورسینئر ایڈوکیٹ دشینت نے کہا کہ ہاں اب اورنئی عرضیوں کو اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایکٹ کو چیلنج دینے والی وہ عرضیاں خارج کی جاتی ہیں، جن میں ابھی تک کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ عرضیاں موجودہ عرضیوں میں درخواست دے سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ درخوستیں نئی بنیاد پرہوں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…