منی پور سے ایک بار پھر تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ریاست میں شرپسندوں نے بہار کے دو مزدوروں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ قتل کا یہ واقعہ کاکچنگ ضلع سے بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں مہاجر مزدوروں کا اس وقت قتل کر دیا گیا، جب وہ کام سے گھر لوٹ رہے تھے حملہ آوروں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ منی پور پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شام تقریباً 5.20 بجے پیش آیا۔
بہار کے دو مزدوروں کا قتل
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں مزدور کاکچنگ ضلع کے کیرک میں تعمیراتی کام کر کے واپس آ رہے تھے۔ اس بارے میں کاکچنگ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پنچایت دفتر کے قریب پیش آیا اور دونوں مرنے والوں کی شناخت سنالال کمار (18) اور دشرتھ کمار (17) ولد موہن ثانی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں مزدور بہار کے گوپال گنج ضلع کے راجواہی گاؤں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں، جو یادو پور تھانے کے تحت آتا ہے۔
قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی
پولیس کے مطابق دونوں مزدور سائیکل پر اپنے کرائے کے مکان کی طرف لوٹ رہے تھے کہ راستے میں کچھ مسلح افراد نے دونوں کو گولی مار دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو مقامی جیون اسپتال میں داخل کرایا ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ علاج کے دوران ڈاکٹروں نے دونوں مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ لیکن ابھی تک قتل کا مقصد کیا تھا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
منی پور تشدد کی آگ میں جل رہا ہے
آپ کو بتا دیں کہ منی پور میں گزشتہ سال 3 مئی سے پرتشدد واقعات ہو رہے ہیں۔ یہ واقعات اس وقت شروع ہوئے جب کوکی برادری کی جانب سے ‘قبائلی اتحاد مارچ’ نکالا جا رہا تھا۔ یہ مارچ میتی برادری کی طرف سے شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف نکالا جا رہا تھا اور اس دوران کوکی اور میتی برادریوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا، جس کی وجہ سے تشدد اور کشیدگی شروع ہو گئی جو ریاست میں تاحال جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس
ایشان کشن کی جگہ دوسرے ٹی 20 میچ میں ویبھَو سوریہ ونشی کو پلیئنگ الیون…
جامعہ انتظامیہ نے طلبہ کے تین اہم مطالبات پر اتفاق کیا ہے۔ پہلا مطالبہ طلبہ…
سمندری طوفان کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اڈیشہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں قومی…
دو ہفتے قبل ہونے والے حملے کے بعد ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی…
برازیل کے صدارتی انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیاں بھی اہم…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس جذبے کی عکاسی ایودھیا کے عظیم الشان رام…