پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے ،جب ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق بجرنگ پونیا کو اسمبلی ٹکٹ مل سکتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بات بھی کافی اہم ہے کہ کیا ونیش پھوگاٹ بھی الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ونیش دادری اسمبلی سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ ان افواہوں کے بیچ وہ راہل گاندھی سے ملنے پہنچیں ہیں۔
انتخابی سوال پر ونیش پھوگاٹ کا جواب
ہریانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق سوال پر چرکھی دادری ضلع سے تعلق رکھنے والی پہلوان نے کہا، ‘میں سیاست کے بارے میں نہیں جانتی۔ مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔’ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کسانوں کی تحریک شروع کرنے پر انکی حمایت کریں گی، انھوں نے جواب دیا ‘کیوں نہیں؟’ ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔
بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…