سیاست

Atal Bihari Vajpayee Jayanti: جب نواز شریف نے کہا تھا کہ واجپائی صاحب پاکستان میں بھی الیکشن جیت سکتے ہیں

بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان سے متعلق ایسی بہت سی یادیں ہیں ۔جو ان کی شخصیت کو بیاں کرتی ہیں۔ اٹل بہاری نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی بہت مقبول تھے۔ ان کی سادگی عام آدمی کو آسانی سے اپنی طرف کھینچ لیتی تھی۔ یہ ان دنوں کی بات ہے اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان کے ساتھ ‘پاک’ تعلقات استوار کرنے کے لیے 19 فروری 1999 کو دہلی سے لاہور کے لیے ‘صدا سرحد’ بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا۔ اٹل بہاری خود مسافر کے طور پر  اس بس     میں بیٹھ کر   پاکستان گئے ۔ سال 1999 میں حکومت بننے  کے بعد، اٹل بہاری واجپائی دو روزہ (19-20 فروری) دورے پر  پاکستان گئے۔ یہ وہ دورہ تھا جسے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فاصلے کم کرنے کی جانب سب سے بڑی پہل مانا جاتا تھا۔ اٹل بہاری واجپائی نے اپنے دورے کے دوران سب کو حیران کر دیا۔

اٹل بہاری واجپائی واہگہ اٹاری بارڈر پار کر  جب  پاکستان میں داخل ہوئے تو نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیا۔ یہ وہ تاریخی لمحات تھے جس کی  گواہ پوری دنیا تھی۔ تقسیم ہند کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات انتہائی کشیدہ  رہ ہیں۔ ایسے میں پوری دنیا کی نظریں ہندوستان کے اس وقت کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان پر لگی ہوئی تھیں۔

پاکستان میں بھی اس دورے کے حوالے سے کافی جوش و خروش تھا۔

اٹل بہاری واجپائی نے اپنی نظم پڑھی

اٹل بہاری کے اس دورے کو یادگار بنانے کے لیے گورنر ہاؤس میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس وقت کے ہندوستان کے وزیر اعظم واجپائی کو لاہور کے قلعے میں اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ اس دوران اٹل بہاری نے اپنی نظم ’جنگ نہیں ہونے دیں  گے‘ پڑھی۔ اس دوران اٹل بہاری واجپائی کی تقریر کی ہر سطر پر تالیاں بج رہی تھیں اور پاکستانی عوام ان کی تقریر سن کر خوشی کا اظہار کررہی تھی ۔ نواز شریف بھی اٹل بہاری واجپائی کی تقریر کو بہت غور سے سن رہے تھے اور انہوں نے ان کی بھرپور تعریف بھی کی۔

اٹل بہاری کی تقریر سن کر پاکستانی عوام حیران رہ گئے

نواز شریف اس وقت کے ہندوستان کے وزیر اعظم کی تقریر سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے کہا ‘‘اگر واجپائی صاحب پاکستان میں الیکشن لڑیں تو وہ یہاں بھی جیت سکتے ہیں’’۔ اٹل بہاری واجپائی مینار پاکستان  بھی گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے یہاں آنے سے انکار کر دیا لیکن میں نے یہاں آنے پر اصرار کیا کیونکہ مجھے جو کہا گیا ۔اس میں مجھے کوئی منطق نظر نہیں آئی۔ پاکستان کو میرے مہر کی ضرورت نہیں، اس کا اپنا وجود ہے۔ اٹل بہاری کی فصاحت و بلاغت اور تقریر کے حیرت انگیز انداز نے پاکستان کی عوام کو بہت متاثر کیا۔

آج بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا 98 واں یوم پیدائش ہے۔ اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر پی ایم نریندر مودی، یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی لیڈروں نے ٹویٹ کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بی جے پی آج اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کو گڈ گورننس ڈے کے طور پر منا رہی ہے۔

 

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

6 minutes ago

Relief For Small Traders: چھوٹے تاجروں کے لیے دیوالی سے پہلے خوشخبری! جی ایس ٹی رجسٹریشن سے ریفنڈ تک آسان ہو سکتے ہیں قواعد

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں چھوٹے اور کم خطرے والے کاروباروں کے لیے…

41 minutes ago

Modi 25 Years Public Life: پی ایم مودی کے 25 سالہ عوامی سفر کو وقف خدمت ہفتہ شروع، پٹیالہ میں 400 ضرورت مند خاندانوں کو راشن

وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی سفر اور ان کی سالگرہ کے موقع…

1 hour ago

Montana Governor praises Modi’s leadership: ’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت دنیا کے لیے مثال‘، امریکی گورنر نے کی بھرپور ستائش

بھارت کے دورے پر آئے امریکی ریاست مونٹانا کے گورنر گریگ جین فورٹے نے وزیر…

2 hours ago