وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے خلاف بی جے پی کے اشتہارات پر کلکتہ ہائی کورٹ نے پابندی لگا دی ہے۔ مغربی بنگال بی جے پی نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔بی جے پی نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے ویو سنے بغیر یکطرفہ حکم دیا ہے۔ ایسے میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر معاملے کی فوری سماعت کی جانی چاہئے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس معاملے کو 27 مئی 2024 کو سماعت کے لیے رکھا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے دوران کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کو جھٹکا دیا تھا اور 4 جون تک ٹی ایم سی کے خلاف اشتہارات پر پابندی لگا دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ کانگریس اکیلے اکثریت حاصل کرے گی، ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی کو بھی بنایا نشانہ
ہائی کورٹ نے کیا کہا تھا؟
22 مئی کو کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ،جس میں بی جے پی کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی اشتہار شائع نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات کے شو دوران امریکی کامیڈین ڈیو چیپل نے غزہ میں اسرائیلی حملے کو ’نسل کشی‘ قرار دیا
بی جے پی نے کیا دلیل دی تھی؟
بی جے پی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں بھی اپیل دائر کی تھی۔جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنگل بنچ نے بغیر کسی سماعت کے یہ ہدایت دی تھی۔ اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے حکم کو برقرار رکھا۔
بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…