سیاست

ہم ملا مولوی کی بجا ئےمسلم بچوں کو سائنسداں بنانا چاہتے ہیں-وزیراعلی یوگی

تحریر:حمید اللہ صدیقی

لکھنو: اتر پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ایک بار پھر ملا، مولوی اور کچھ ملا جیسے الفاظ کا استعمال کر کے وزیراعلی یوگی نے ایوان کی بحث کو آگے بڑھایا ۔ انہوں نے قانون ساز کونسل میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی  حکومت اقلیتی بچوں کو صرف روایتی مدارس تک محدود نہیں رکھنا چاہتی ہے، بلکہ انہیں ملا اور مولوی بنانے کے بجائے ڈاکٹر، انجینئر ، سائنسداں اور ادیب بننے کا موقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے سابق صدر جمہوریہ اے
وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ یوپی کے اسکولوں میں مفت تعلیم کا انتظام کیا جارہا ہے۔ انہیں جدید بنایا جارہا ہے۔ اس کے لئے ڈیل انجن حکومت پیسے دے رہی ہے، لیکن کچھ ملا پن کا کلچر نہیں چلے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈیل انجن حکومت بغیر کسی امتیاز کے تمام طلباء کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے تا کہ وہ صرف مذہبی تعلیم تک محدود نہ رہیں بلکہ جدید تعلیم حاصل کر کے معاشرے کے لیے کارآمد شہری بنیں۔حکومت کا مقصد یہ ہے کہ ہر بچہ اپنی قابلیت کی بنیاد پر آگے بڑھے اور قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچے ایشور کی بہترین تخلیق ہیں، ان میں کوئی تفریق نہیں ہوگی، انہیں اچھی اور جدید تعلیم بلا تفریق فراہم کی جائے گی اور حکومت اس سمت میں اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی وضاحت کی کہ جو لوگ صرف مذہبی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ وہاں جا سکتے ہیں، لیکن ایک اچھا ادیب، اچھا سائنسداں، ریاضی داں اچھا استاد، اچھا انجینئر بننے کے لئے جدید تعلیم بھی حاصل کرنا ہوگی۔ وزیر اعلی کے مطابق چیف منسٹر ابھیودیا کو چنگ اسکیم کے تحت ریاست میں طلباء کو مفت کو چنگ فراہم کی جارہی ہے، جس سے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے نو جوانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے سماجوادی پارٹی کے پی ڈی اے پسمانده دات ، اقلیت ) ماڈل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک دکھاوا ہے اور یہ نعرہ صرف دکھاوے کی سیاست کیلئے ہے۔ ریاست میں انسیٹلائٹس جیسی سنگین بیماریوں سے ہونے والی اموات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے اسے نظر انداز کیا، لیکن موجودہ حکومت نے اسے بغیر کسی امتیاز کے ایک مشن کے طور پر لیا اور بڑے پیمانے پر وسینیشن، صحت کی سہولیات اور صفائی کے پروگراموں کے ذریعے اس پر قابو پایا ،جس کی وجہ سے بھی طبقات کو اس کا فائدہ ہوا اور آج یہ بیماری تقریبا ختم ہو چکی ہے، لیکن اپوزیشن اسے مانے کو تیار نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سماجوادی پارٹی اور کانگریس کی سوچ صرف سیاست تک محدود ہے۔ وہ ترقیاتی مسائل پر بات کرنے کی بجائے صرف خوشامد کی سیاست کرتے ہیں، جب کہ ڈبل انجن والی موجودہ حکومت نے ریاست میں بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔

Courtesy : Inquilab

Bharat Express

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

2 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

3 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

3 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

4 hours ago