بہار میں این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم تقریباً فائنل ہوگئی ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی کی بھاگلپورریلی اوربی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا سے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی ملاقات کے بعد بہارمیں کابینہ کی توسیع سے متعلق ہلچل تیزہوگئی ہے۔ گزشتہ روزوزیراعلیٰ نتیش کماراورجے پی نڈا کی میٹنگ میں ممکنہ ناموں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد کابینہ کی توسیع پررضا مندی بن گئی۔ کابینہ توسیع بدھ کی شام 4 بجے ہوگی۔ اس درمیان بی جے پی ریاستی صدردلیپ جیسوال نے وزیرعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
موجودہ وقت میں بہارحکومت میں کل 30 وزیرہیں، جن میں وزیراعلیٰ نتیش کماراوردونائب وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔ بہاراسمبلی کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کابینہ میں زیادہ سے زیادہ 36 وزیرہوسکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اب بھی 6 عہدے خالی ہیں، جنہیں نئے وزراء سے پُرکیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تارکشورپرساد، سنجے سراوگی، راجو یادواوراودھیش پٹیل حلف لے سکتے ہیں۔ بی جے پی کوٹے سے کل 5 وزراء کوکابینہ میں جگہ دی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی ایک دولوگوں کوکابینہ سے ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔ پارٹی لیڈران کے مطابق، 30 رکنی بہارکابینہ میں بی جے پی کوٹے سے دونائب وزرائے اعلیٰ سمیت کل 15 وزیرہیں۔
بی جے پی ریاستی صدرکا وزیرعہدے سے استعفیٰ
ریوینیواورلینڈ ریفارمزکے وزیرڈاکٹردلیپ جیسوال بی جے پی کے ریاستی صدربھی ہیں۔ ایسے میں مانا جا رہا تھا کہ دلیپ جیسوال وزیرکا عہدہ چھوڑسکتے ہیں۔ انہوں نے وزیرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پارٹی نے جن ناموں پرغورکیا ہے، ان میں تارکشورپرساد کووزیربنایا جا سکتا ہے۔ سنجے سراوگی، راجویادواوراودھیش پٹیل کووزیربنایا جا سکتا ہے۔ تاہم، جے ڈی یوکوٹہ پرابھی بھی تعطل ہے۔ اس سے متعلق فیصلہ وزیراعلیٰ نتیش کمارکریں گے۔ جن وزراء کے پاس دودومحکمے ہیں، ان سے ایک محکمہ چھینا جا سکتا ہے۔
نتیش کابینہ کی توسیع کوسال کے آخرمیں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس توسیع کے ذریعہ سبھی سماجی اورذات پات سے متعلق تال میل بٹھانے کی کوشش ہے۔ بہارمیں 28 فروری سے بجٹ سیشن کی شروعات ہوگی اور یہ سیشن 28 مارچ تک چلے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…