آج مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے اعلان سے چند گھنٹے قبل ریاست کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایم وی اے میٹنگ میں ایک اہم تقریر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ہم مل کر آگے کی لڑائی شروع کریں گے۔ اس لڑائی میں ہماری جیت یقینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی مجھ سے پوچھ رہا ہے کہ اس بار وزیراعلیٰ کے عہدے کا چہرہ کون ہوگا؟ ریاستی قائدین مجھ سے بار بار یہ سوال پوچھ رہے ہیں۔ میں کہتا ہوں، شرد پوار صاحب اور پرتھوی راج جی، آپ جس کو بھی وزیراعلیٰ بنائیں، میں آپ کی حمایت کرتا ہوں۔
الیکشن کمیشن آج ہی الیکشن کی تاریخوں کا کرے گااعلان
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آج پریس کانفرنس کریں گے، میں کہتا ہوں، مہاراشٹر کی تاریخوں کا بھی آج ہی اعلان کریں۔ ہم الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘انتخابی جنگ اس ضد کے ساتھ لڑنی پڑے گی کہ تم رہو گے یا میں رہوں گا۔ ہم سب کو حلف اٹھانا ہوگا کہ ہمیں امیدوار ملے یا نہ ملے، ہم ان (بی جے پی) کو ہرائیں گے۔
یہ بات بی جے پی کا نام لے کر کہی
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں جو ہم نے دیکھا، میں دوبارہ میٹنگ نہیں چاہتا۔ بی جے پی کے ساتھ ملاقاتوں میں ہمیشہ یہ دیکھا گیا کہ جس کی زیادہ سیٹیں ہوں گی وہی وزیر اعلیٰ بنے گا۔ پھر وہ ہماری سیٹ گرانے کے پیچھے پڑجاتے تھے، کیا یہ اتحاد ہوگا؟
بی جے پی کو اس بار بھی سیاسی شکست دیں گے
آج میں نے اوپننگ بلے باز کا کردار ادا کیا ہے۔ جس طرح ہم نے لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کابرحال کیا ۔ اس سے برا حال اس بار کریں گے، بی جے پی کو بتا دینا ہے کہ دیش کو بھارت سرکار چاہئے نہ کہ مودی سرکار ۔
سابق سی ایم ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی والے اسمبلی انتخابات کو ایک ماہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ تاکہ لوگ بھول جائیں کہ ہم نے کورونا کے دور میں کتنا کام کیا؟ یہ کوشش کرنے میں لگے ہیں لوگ بھول جائیں ، ہم نے کیا ؟ نئی نئی اسکیم لا کر بہت سے آئی اے ایس افسران مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ ادھو جی، آپ جلدی آئیں ۔ شندے حکومت مہاراشٹر کے افسران کو دھمکیاں دے رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…