سیاست

Donald Trump India US: امریکی سیاست میں بھارت کو لے کر تناؤ، دی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی، یوکرین جنگ کی فنڈنگ کا  لگایا الزام

امریکی سیاست میں بھارت کو لے کر تناؤ بڑھتا جا رہا ہے، خاص طور پر سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اسٹیفن ملر کی جانب سے حالیہ بیان کے بعد۔ ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ کی مالی مدد کر رہا ہے۔ اسی تناظر میں انہوں نے بھارت کو 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی بھی دی ہے۔

ٹرمپ کے قریبی اور بااثر مشیر نے کہا کہ امریکہ کے لیے یہ ناقابل قبول ہے کہ بھارت روس سے تیل خریدے اور یوں جنگ کو جاری رکھنے میں مدد دے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے رویہ نہ بدلا تو اس پر مکمل ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے، اور امریکہ بھارت پر مسلسل دباؤ بڑھا رہا ہے کہ وہ زرعی اور ڈیری سیکٹر میں رعایتیں دے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور امریکی صدر کے سب سے بااثر مشیروں میں سے ایک، اسٹیفن ملر نے کہا: “ٹرمپ نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کا روس سے تیل خرید کر جنگ کی مالی مدد کرنا ناقابل قبول ہے۔”

بھارت کو ملی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی

ملر نے کہا: “لوگ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ روسی تیل خریدنے میں بھارت، چین کے ساتھ جُڑا ہوا ہے۔ یہ بھی حیرت انگیز ہے۔”رائٹرز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ کی دھمکیوں کے باوجود بھارت ماسکو سے تیل خریدنا جاری رکھے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر بھارت نے ٹرمپ کی بات نہ مانی تو اس پر 100 فیصد ٹیرف لگا دیا جائے گا۔

بھارت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش میں امریکہ

بھارت اور امریکہ کے درمیان اب تک تجارتی معاہدہ (ٹریڈ ڈیل) فائنل نہیں ہو سکا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان کئی بار بات چیت ہو چکی ہے۔ اس دوران ٹرمپ نے بھارت پر دباؤ بڑھانے کے لیے 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ انہوں نے 31 جولائی کو اس کا اعلان کیا تھا، تاہم یہ ایک ہفتے بعد سے نافذ العمل ہوگا۔ امریکہ چاہتا ہے کہ بھارت زرعی اور ڈیری شعبے میں رعایت دے اور اس پر معاہدے پر دستخط کرے، لیکن بھارت اس پر تیار نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹریڈ ڈیل کا معاملہ پھنسا ہوا ہے۔ ٹرمپ بار بار دھمکی دے کر بھارت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago