پورنیہ کے ایم پی پپو یادو نے 70ویں بی پی ایس سی امتحان کو منسوخ کرنے اور دوبارہ امتحان لینے کے مطالبہ میں سڑک چکہ جام کرنے اور ٹرین روکنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں پپو یادو کے حامی چکہ جام کرنے کے لیے صبح سویرے پٹنہ کے سیکریٹریٹ ہاٹ پہنچ گئے ۔ اس وقت آر پی ایف کے جوانوں کی ایک بڑی تعداد سکریٹریٹ ہالٹ پر موجود ہے۔
پپو یادو نے بی پی ایس سی امیدواروں کی حمایت میں آج ریل اور چکہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں آج صبح سے ہی پپو یادو کے حامی مختلف اسٹیشنوں مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس وقت پپو یادو کے حامیوں کی بڑی تعداد میں پٹنہ کے سکریٹریٹ ہال پر پہنچ کر نعرے بازی کر رہہے ہیں۔ پپو یادو کے حامی ٹرین کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ موقع پر موجود پولیس حامیوں سے ریل چکہ جام روکنے کی اپیل کر رہی ہے۔
پپو یادو کے حامی بی پی ایس سی امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران بہار میں کئی مقامات پر ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ مظاہرین مسلسل بی پی ایس سی امتحان کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آج پپو یادو نے بھی طلباء کی حمایت میں مظاہرے کا اعلان کیا، جس کے بعد رکن اسمبلی پپو یادو کے حامیوں نے مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک کر دی ہیں اور ٹرینیں بھی روک دی ہیں۔
“بہار حکومت نے 4 لاکھ طلباء کے مستقبل کو داؤ پر لگا کر ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا
مظاہرین میں سے ایک نے کہا، “بہار حکومت نے 4 لاکھ طلباء کے مستقبل کو داؤ پر لگا کر ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا، بی پی ایس سی کے طلباء 16 دنوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت ابھی تک بے فکر ہے۔” آپ کو بتا دیں کہ پپو یادو نے بی پی ایس سی کے دوبارہ امتحان کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بہار میں چکہ جام کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے قومی اور ریاستی شاہراہوں کے علاوہ ریلوے کو روکنے کی بات بھی کی۔
وزیر اعظم مودی نے روہنی، دہلی میں سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (CARI) کی نئی…
سندھیا تھیٹر واقعہ کیس میں عدالت کی طرف سے باقاعدہ ضمانت ملنے کے بعد اللو…
پرشانت کشور نے اپیل کی کہ بہار میں اب تک جتنے بھی احتجاج میں شامل…
ہفتہ کے روز بانڈی پورہ ضلع میں آرمی ٹرک سڑک سے پھسل کر کھائی میں…
گوتم گمبھیر نے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال اور آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی کی تعریف…
سنجے راوت نے الزام لگایا کہ بی جے پی بہار میں اپنی اتحادی جے ڈی…