سیاست

Kalyan Banerjee: ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی نے کہا – ہم نے پارلیمنٹ کے باہر میمکری کی لیکن وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کے اندر میمکری کی

ترنمول کانگریس کے ایم پی کلیان بنرجی نے ایک بار پھر نائب صدر جگدیپ دھنکھڑکی میمکری کی ہے۔ کلیان بنرجی اپنے پارلیمانی حلقہ شری رام پور میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر دگدیپ دھنکھڑاور وزیر اعظم نریندر مودی کی میمکری کی  ۔

پی ایم مودی نے پارلیمنٹ کے اندر میمکری کی – بنرجی

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، ’’ہم نے پارلیمنٹ کے باہر میمکری کی لیکن وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کے اندر میمکری کی۔‘‘ نائب صدر پر الزام لگاتے ہوئے کلیان بنرجی نے کہا کہ وہ ایک معمولی بات  کارونا  دیش سے لے کر  بیرون ملک تک روئیں ہیں۔ کلیان بنرجی نے نائب صدر کا موازنہ چھوٹے بچوں سے کیا۔

جگدیپ دھنکھڑ کے پاس کروڑوں کے اثاثے ہیں

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کلیان بنرجی نے مزید کہا کہ جگدیپ دھنکھڑاپنے عہدے کے آئینی وقار کو تباہ کر رہے ہیں۔ عہدے کے لالچ کی وجہ سے پی ایم مودی میں ان کے تئیں احترام سے زیادہ لگن نظر آتی ہے۔ دھنکھڑ خود کو کسان کا بیٹا کہنے پر کلیان بنرجی نے کہا کہ دھنکھڑکی جودھپور میں کروڑوں کی جائیداد ہے۔ دہلی میں ایک عالی شان  فلیٹ ہے۔ وہ روزانہ لاکھوں روپے کا سوٹ پہنتے ہیں ۔ کلیان بنرجی نے پہلوان ساکشی ملک کی ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ اور جاٹ بیٹے بجرنگ پونیا کے پدم شری ایوارڈ واپس کرنے کے معاملے پر نائب صدر جمہوریہ کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی سمیت دیش کی اہم شخصیات اٹل جی کو ان کے 99ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کریں گے

وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کی سیکیورٹی سے کھیلا

اس دوران کلیان بنرجی نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل کے معاملے پر پی ایم مودی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف تاریخ کے اوراق پر اپنا نام لکھوانے کے لیے پی ایم مودی نے عجلت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کرائی اور اس کا افتتاح کیا اور ارکان پارلیمنٹ کی سلامتی سے کھلواڑ کیا۔ اپوزیشن کے 146 ارکان پارلیمنٹ کو ایک رکن اسمبلی کی حفاظت کے لیے معطل کر دیا گیا ۔جس نے دو لوگوں کو پاس جاری کیے تھے۔ وہیں کلیان بنرجی نے میمکری کے واقعہ کو ایک فن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نائب صدر نے ایک چھوٹے اسکولی بچے کی طرح معمولی بات کو لے کر اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

58 mins ago