کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ صبح اٹھتے ہیں اور آپ کا بینک اکاؤنٹ بند ہو جاتا ہے؟ آن لائن ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں؟ کیا آپ کو ہرسرکاری سہولتیں ملنا بند ہوں جائیں تو ؟ مسلم ملک کویت میں ایسا ہی ہوا ہے۔ جب ان لوگوں نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ان کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔
کویت کی حکومت نے راتوں رات ہزاروں افراد کی شہریت منسوخ کر دی۔ اس فہرست میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ حکومت زیادہ تر ان لوگوں کی شہریت ختم کر رہی ہے ،جنہیں شادی کے بعد یہاں کی شہریت ملی تھی۔ اس فہرست میں وہ خواتین بھی شامل ہیں ،جنہوں نے کویتی مردوں سے شادی کر کے شہریت حاصل کی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب اردن کی ایک خاتون اپنے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کرنے گئی تو اسے پتہ چلا کہ اس کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی شہریت چھین لی گئی ہے۔ دسمبر 2023 میں امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت کے امیربن گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا اور آئین کے کچھ حصوں کو بھی معطل کر دیا۔ اب امیر کا کہنا ہے کہ کویت کی شہریت صرف وہی لوگ حاصل کر سکتے ہیں ،جن کے یہاں کے لوگوں سے خون کے رشتے ہوں۔
کویت میں ان لوگوں کو ہی ملیں گی سرکاری سہولیات
کویت میں پہلے ہی بہت سے لوگ رہ رہے ہیں، جن کے پاس وہاں کی شہریت نہیں ہے۔ سال 1961میں برطانوی تحفظ سے آزادی کے بعد تقریباً 1 لاکھ لوگوں کو شہریت نہیں مل پائی تھی۔ جن لوگوں کے پاس شہریت ہوگی،ان کو بینکنگ، تعلیم، سرکاری نوکری اور دیگر تمام سہولیات مل سکتی ہیں۔
شادی کی بنیاد پر شہریت حاصل کرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ
حکومت اب 1987 سے شادی کی بنیاد پر کویت کی شہریت حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 1992 سے 2020 تک 38 ہزار 505 خواتین نے یہاں شادی کر کے شہریت حاصل کی۔ اس کے علاوہ دوہری شہریت کے حامل افراد سے بھی شہریت ختم کی جارہی ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ اس فہرست میں پاپ گلوکار نول اور اداکار داؤد حسین کا نام بھی شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…
بی جے پی اس مارچ کو کانگریس کی ریلی کے جواب میں منعقد کر رہی…
امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…
لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…
سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر انہیں گہرا…