سیاست

Parliament Budget Session: راہل گاندھی کے بیان اور جے پی سی  پرزبردست  ہنگامہ، پارلیمنٹ کی کارروائی 20 مارچ تک ملتوی

Parliament Budget Session: راہل گاندھی کے لندن میں دیے گئے بیان کو لے کر ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کی کارروائی کے پانچویں روز حکمراں جماعت نے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کی اور نعرے بازی کی۔ حکمراں پارٹی راہول گاندھی سے معافی مانگنے پر بضد ہے۔ جمعہ کو بھی ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی حکمراں پارٹی نے راہل گاندھی کو لے کر ہنگامہ شروع کر دیا۔

دوسری طرف اپوزیشن گوتم اڈانی کے معاملے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کے مطالبے پر اٹل ہے۔ ان معاملات کو لے کر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خوب شور شرابہ ہوا۔ اس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی پیر 20 مارچ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

ارکان کو بیٹھنے کا اشارہ کیا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ وہ اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے حکمراں جماعت کے ارکان کو بھی بیٹھنے کا اشارہ دیا۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی جاری۔ حکمراں پارٹی کے اراکین ‘راہل گاندھی معافی مانگو’ کے نعرے لگا رہے تھے، جب کہ کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین ‘بولنے دو، بولنے دو…راہل جی کو بولنے دو’ کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی بھی ایوان میں موجود تھے۔

کارروائی کام نہیں کرے گا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ارکان سے نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ ارکان کو ایوان کو کام کرنے دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ کو نعرے لگانے کے لیے نہیں بھیجا گیا‘‘ انہوں نے کہا کہ جب ایوان میں حکم ہوگا تو سب کو بولنے کا موقع دیں گے۔ اوم برلا نے ارکان سے کہا کہ اگر وہ اسی طرح کھڑے رہیں گے (کرسی کے قریب) تو کارروائی نہیں چلے گی۔ جب ہنگامہ نہ رکا تو اسپیکر اوم برلا نے اجلاس شروع ہونے کے تقریباً 20 منٹ بعد پورے دن کے لیے ایوان کو ملتوی کردیا۔ اب ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے باعث ایوان کا اگلا اجلاس پیر کو ہوگا۔

PTI

Bharat Express

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

1 hour ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago