سیاست

Satyagraha: لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی ہونے پر ستیہ گرہ پر بیٹھے اپوزیشن لیڈر، سونیا-راہل بھی شامل

Satyagraha: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے لندن بیان اور دیگر تنازعات کے درمیان پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کو پورے دن کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ اب لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی پیر کو ہوگی۔ دریں اثناء اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ ہاؤس میں گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج کرنے بیٹھ گئے ہیں۔ اس میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی بھی شامل ہیں۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ اب تک ہنگامہ خیز رہا ہے۔ مرکزی حکومت راہل گاندھی کے لندن میں دیے گئے بیانات کو لے کر ان کا گھیراؤ کر رہی ہے۔ حکمران پارٹی راہول گاندھی سے مسلسل معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ دوسری جانب کانگریس کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نے کچھ غلط نہیں کہا اس لیے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں نے پارلیمنٹ میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اڈانی کیس کی جے پی سی جانچ کا مطالبہ کیا۔ کانگریس ایم پی اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے احتجاج میں شامل ہوئے۔

راہل گاندھی ٹول کٹ…
اس سے قبل بی جے پی صدر جے. پی نڈا نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی ہندوستان کے خلاف کام کرنے والوں کی “ٹول کٹ کا مستقل حصہ” بن گئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں سے ‘مداخلت’ مانگنے پر معافی مانگنی ہوگی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

11 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago