سپریم کورٹ کی تعطیلاتی بنچ نے بہار کی مونگیر لوک سبھا سیٹ پر ہوئی ووٹنگ میں پولنگ بوتھس پر بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ عرضی آر جے ڈی امیدوار کماری انیتا نے دائر کی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست دائر کیے بغیر ہائی کورٹ پر الزامات لگانا بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ ہائی کورٹ کھلی ہے، آپ وہاں جائیں، ہم اس پر سنوائی نہیں کریں گے۔ جس کے بعد آر جے ڈی امیدوار کماری انیتا نے عدالت میں دائر درخواست واپس لے لی۔
آر جے ڈی نے بوتھ پر قبضہ کا الزام
آر جے ڈی امیدوار کماری انیتا نے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر بڑے پیمانے پر دھاندلی اور بوتھ پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نئے سرے سے ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ ہائی کورٹ جا کر اپنا موقف پیش کریں۔ آر جے ڈی امیدوار کماری انیتا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بہار کے مونگیر لوک سبھا میں 45 بوتھوں پر ووٹنگ کے دوران پولنگ افسران کے ساتھ مل کر جے ڈی یو کے کارکنوں نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی تھی۔
آر جے ڈی امیدوار کے ساتھ مارپیٹ کا الزام
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ا سکی خلاف احتجاج کیا تو ان کے ساتھ مارپیٹ کی بھی کی گئی۔ اس سلسلے میں 13 مئی کو ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔ جب ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سے ملاقات کی گئی اور واقعہ سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی، لیکن کچھ نہیں ہوا۔
عرضی میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ضلع الیکشن افسر کو تمام انتظامی ذمہ داریوں سے ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو منگیر کے 45 بوتھس پر آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی جائے۔
بھارت ایکسپریس
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…