لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر میں زبردست ریلیاں اور روڈ شو کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اتر پردیش میں ریلیوں سے خطاب کے علاوہ آج پی ایم مودی ایودھیا میں رام للا کا درشن کریں گے ۔ بابری مسجد کے حامی اقبال انصاری نے پی ایم مودی کے ایودھیا دورے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی تیسری بار وزیراعظم بنتے ہیں تو انہیں خوشی ہوگی۔
ہم چاہتے ہیں مودی جی تیسری بار وزیر اعظم بنیں
اقبال انصاری نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ “وزیراعظم خوش قسمت ہیں کہ ان کا انتخاب بھگوان رام کے شہر ایودھیا سے شروع ہو رہا ہے۔ اقبال انصاری نے پی ایم مودی کے 10 سال کے دور کو شاندار بتایا۔ انہوں نے کہا کہ “پی ایم مودی کا 10 سال کا دور بہت اچھا رہا ہے۔ ہم سب ان کے ایودھیا آنے سے بہت خوش ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ تیسری بار وزیر اعظم بنیں۔
میں پی ایم مودی کا پھولوں سے استقبال کرنا چاہتا ہوں
اقبال انصاری نے کہا کہ “ایودھیا میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے ساتھ سب کو روزگار مل رہا ہے ۔ ہم ایودھیا میں پی ایم مودی کا پھولوں سے استقبال کرنا چاہتے ہیں۔ ایودھیا مذہب کا شہر ہے، یہاں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ ہے۔ پی ایم مودی تیسری بار جب پی ایم بن کر آئیں گے تو ہم ان پھرپھولوں سے استقبال کریں گے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…