سیاست

Kargil Vijay Diwas 2025 : دروپدی مرمو، نریندر مودی، راج ناتھ سنگھ اور امت شاہ نے کرگل وجے دیوس پربہادر فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کی

صدر دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی آج کرگل کےبہادرفوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کی۔ صدر نے کہا کہ آج کا دن بھارتی فوج کے بہادر جوانوں کی غیر معمولی شجاعت، حوصلے اور عزم کا نشان ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وطن کے وقار کی حفاظت کرنے والے ان فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر قربان ہونے کا جذبہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنے گا۔

کرگل وجے دیوس کے موقع پر صدر دروپدی مرمو، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بھارتی فضائیہ اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادرفوجیوں کو دل سے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے رہنماؤں نے سپاہیوں کی بے مثال بہادری اور شجاعت کو یاد کرتے ہوئے ملک کے لیے ان کی خدمات کو سلام پیش کیا۔

صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:”کرگل وجے دیوس کے موقع پر میں مادرِ وطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے بہادر سپاہیوں(فوجیوں) کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ یہ دن ہمارے جوانوں کی غیر معمولی شجاعت، بہادری اور پختہ عزم کی علامت ہے۔ ملک کے تئیں ان کی قربانی اور لگن ہمیشہ ہم وطنوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ جے ہند! جے بھارت!”

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر لکھا:”کرگل وجے دیوس پر، میں ان بہادروں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے نہایت مشکل حالات میں بھی ملک کی عزت کی حفاظت کے لیے غیر معمولی حوصلہ، صبر اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ کرگل جنگ کے دوران ان کی عظیم قربانی ہماری مسلح افواج کے ناقابلِ تسخیر حوصلے کی دائمی یادگار ہے۔ بھارت ان کی خدمات کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔”

بھارتی فضائیہ نے ایکس پر لکھا:”بھارتی فضائیہ کرگل جنگ کے بہادر فوجیوں کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کا حوصلہ، قربانی اور اٹل عزم  قوم کو مسلسل تحریک دیتا رہے گا۔”

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر لکھا:”کرگل وجے دیوس ملک کے بہادر جوانوں کی شجاعت اور فتح کی لازوال داستان کا دن ہے۔ سن 1999 میں ہمارے جوانوں نے ‘آپریشن وجے’ کے ذریعے دشمنوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے ناقابلِ تسخیر حوصلے اور بہادری کی مثال قائم کی۔ کرگل وجے دیوس کے موقع پر ان تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ قوم آپ کی قربانی اور ایثار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔”

بھارت ایکسپریس ادو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

6 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 hours ago