سیاست

Fine on Rahul Gandhi: مہاراشٹر کی عدالت نے راہل گاندھی پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا،وکیل نے کہاکہ ایم پی ہونے کی وجہ سے انہیں سفر کرنا پڑتا ہے

Fine on Rahul Gandhi: مہاراشٹر کے تھانے کی ایک عدالت نے صحافی گوری لنکیش کے قتل کے تناظر میں سنگھ (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کا نام جوڑنے کے الزام میں تنظیم کے کارکن کی طرف سے راہل گاندھی کے خلاف دائر شہری ہتک عزت کے مقدمے میں تحریری بیان داخل کرنے میں تاخیر کےلئے  جمعہ کو کانگریس ایم پی پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تحریری بیان داخل کرنے میں راہل گاندھی کی جانب سے 881 دن کی تاخیر ہوئی تھی اور ان کے وکیل Narayan Iyer نے اس تاخیر  کے لئے  معافی مانگنے کی گزارش  کرتے ہوئے ایک  درخواست دائر کی تھی۔

راہل گاندھی پر لگایا گیا  500 روپے کا جرمانہ

وکیل Narayan Iyer نے دلیل دی کہ ان کا مؤکل دہلی میں رہتا ہے اور ایم پی ہونے کی وجہ سے انہیں سفر کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے بیان داخل کرنے میں تاخیر ہوئی۔ ائیر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مجسٹریٹ عدالت نے معافی کی درخواست کو قبول  کرلیا ہے اور تحریری بیان کو قبول  کرلیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی 500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ہتک عزت کا مقدمہ آر ایس ایس کارکن وویک چمپانیرکر نے دائر کیا تھا۔ کیس کی اگلی سماعت 15 فروری کو ہوگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ راہل گاندھی کے خلاف ممبئی کی بھیونڈی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ جس پر بمبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی بحالی کے خلاف درخواست مسترد

دوسری جانب سپریم کورٹ نے لوک سبھا کی رکنیت کی بحالی کو چیلنج کرنے والی راہل گاندھی کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے درخواست گزار اشوک پانڈے پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے درخواست کو قانونی عمل کا غلط استعمال بتایا گیا ، جسٹس بی آرگوائی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ درخواست گزار کے بنیادی حقوق میں سے کسی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago