سیاست

Rahul Gandhi On Terrorist Attack: جموں و کشمیر میں پانچ فوجی شہید ہو گئے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کیا غم کا اظہار، یہ ملک آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا

Rahul Gandhi On Terrorist Attack :جموں و کشمیر کے راجوری میں دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجیوں کی شہادت سے پورا ملک غمزدہ ہے۔ 21 دسمبر کو کانگریس لیڈر راہل نے بھی اس پر غم کا اظہار کیا اور زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہا شہید فوجیوں کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت۔ یہ ملک آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ میں زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی اور شہید فوجیوں کی روح کے سکون کے لیے دعا کرتا ہوں اور سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

پرینکا گاندھی نے بھی غم کا اظہار کیا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی دہشت گردانہ حملے کے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے میں ہمارے فوجیوں کی شہادت کی افسوسناک خبر ملی۔ شہید فوجیوں کو خراج عقیدت۔ اس قربانی پر ملک ہمیشہ آپ کا مقروض رہے گا۔ اوپر والا شہید فوجیوں کی روحوں کو سکون عطا فرمائے اور زخمی فوجیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت۔

خودکش حملہ آوروں نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جمعرات کی صبح دو دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ایک فوجی کیمپ پر ‘خودکش’ حملہ کیا۔جس میں پانچ فوجی شہید ہو گئے۔ دو دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔ حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ دہشت گردجو یہاں سے 185 کلومیٹر دور پرگل میں واقع فوجی کیمپ کے بیرونی دائرے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے صبح تقریباً 2 بجے پہلی بار فائرنگ کی۔ اس کے بعد انکاؤنٹر ہوا جس میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں آج مزیدسردی بڑھی! پنجاب میں کولڈ ویو الرٹ، جموں و کشمیر میں پارہ صفر سیلسیس سے نیچے

  تین اضلاع میں دہشت گردانہ حملوں میں 19 سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں چار فوجی شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ اس سال راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع میں انکاؤنٹر میں اب تک 19 سیکورٹی اہلکار شہید اور 28 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان مقابلوں میں کل 54 افراد مارے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

38 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago