IMD Weather Update: آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ آج یعنی 22 دسمبر سے پورے شمالی ہندوستان میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے بعد سردی مزید بڑھ جائے گی۔
ملک بھر میں لوگوں کو سخت سردی کا سامنا کرنے پڑرہا ہے ، سردی میں مزید ٹھنڈ بڑھنے کی توقع ہے ۔ دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں صبح کے وقت گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2-3 دنوں میں شمال مغربی ہندوستان میں صبح کے وقت گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
دہلی-این سی آر کے موسم کی بات کریں تو پچھلے دنوں کے مقابلے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی میں ہلکی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج یعنی 22 دسمبر کو دہلی میں ہلکی بارش کے بعد درجہ حرارت پانچ ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ دہلی کی آلودگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، راجدھانی میں AQI اب بھی انتہائی خراب زمرے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات کے انکلیشور میں واقع ایشین پینٹس پلانٹ میں زبردست آتشزدگی ، کئی فائر انجن موقع پر موجود
آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ آج سے پورے شمالی ہندوستان میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ۔جس کے بعد سردی میں اضافہ ہونے کی امید مزید بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں سردی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیاہے۔ اس کے علاوہ مغربی اتر پردیش کے کئی اضلاع میں دھند کی پیش گوئی جاری کی گئی ہے۔
جموں و کشمیر میں جمعرات سے چلئی کلاں کا دور شروع ہو گیا ہے ۔جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پارہ صفر سیلسیس سے نیچے پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 40 روز تک یہاں ہڈیوں کو ٹھنڈا کرنے والی سردی کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور