سیاست

Delhi Liquor Policy Case: سپریم کورٹ سے لگا کیجریوال کو بڑاجھٹکا، عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت سے انکار

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جسٹس اے ایس اوک کی سربراہی والی بنچ نے کیجریوال کے ہیلتھ چیک اپ کے لیے عبوری ضمانت میں 7 دن کی توسیع کی درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ یہی نہیں  بنچ نے درخواست کے دیر سے داخل ہونے پر بھی سوالات اٹھائے۔

جسٹس اے ایس اوک کی بنچ نے کہا کہ اہم معاملے پر فیصلہ 17 مئی کو محفوظ کیا گیا تھا۔ اس بنچ کے ایک رکن جج گزشتہ ہفتے تعطیلاتی بنچ میں تھے۔ پھر تم نے یہ مطالبہ کیوں نہیں کیا؟ تعطیلاتی بنچ نے کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سے کہا کہ وہ چیف جسٹس سے سماعت کی درخواست کریں۔

کیجریوال یکم جون تک عبوری ضمانت پر ہیں

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کو 21 مارچ کو ای ڈی نے دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال نے اپنی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ حال ہی میں سپریم کورٹ نے کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے 10 مئی سے 1 جون تک عبوری ضمانت دی ہے۔ انہیں  2 جون کو سرینڈر کرنا ہوگا۔

کیجریوال نے اپنی درخواست میں کیا کہا؟

کیجریوال نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ گرفتاری کے بعد انہوں نے 7 کلو وزن کم ہواہے۔ یہی نہیں ان کی کیٹون لیول بھی بڑھ گیا ہے۔ ایسی حالت میں یہ علامات سنگین ہو سکتی ہیں۔ میکس کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا ہے۔ اب PET-CT اسکین اور بہت سے ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے میں سی ایم کیجریوال نے ان تحقیقات کے لیے 7 دن کا وقت مانگا ہے۔

17 مئی کو سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اس دوران عدالت نے انہیں کیجریوال کے علاوہ نچلی عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دی تھی، تحقیقاتی ایجنسی نے منیش سسودیا کو بھی دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کیا ہے۔ وہ اب جیل میں ہے۔ اس معاملے میں آپ کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ انہیں سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

28 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

1 hour ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

4 hours ago