نئی دہلی، 10 نومبر (بھارت ایکسپریس): اعظم خان کی ایم ایل اے کی رکنیت منسوخی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایم پی ایم ایل کورٹ کے فیصلے سےاتفاق رکھتے ہوئے اعظم خان کی رکنیت کو منسوخ رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اعظم خان کی رکنیت منسوخ رہے گی اور رامپور کی اسمبلی سیٹ کو خالی مانا جائے گا۔ رامپور کی خالی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لئے کل ناٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد رامپور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔
اس سے قبل سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یوپی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیاتھا۔ اعظم خان کے وکیل پی چدمبرم نے پیر کی صبح درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ نچلی عدالت کے فیصلے کے بعد اگلے ہی دن سیٹ خالی قرار دے دی گئی تھی، ضمنی انتخاب کی تاریخ 10 نومبر مقرر کی گئی ہے، ہائی کورٹ میں 2 دن کی چھٹی ہےاور اسی لیے کیس کی سماعت میں وقت لگ سکتا ہے۔ آج سپریم کورٹ کرے گا کیس کی سماعت۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…