-بھارت ایکسپریس
Maharashtra: مہاراشٹر میں چھترپتی سمبھاجی نگر کے کیراڈ پورہ علاقے میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی اور مار پیٹ ہوئی ہے۔ اس دوران پتھراؤ کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ پرائیویٹ اور پولیس کی گاڑیوں کو کچھ لوگوں نےآگ لگا دی ۔ پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ صورتحال پرامن ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کے سی پی نکھل گپتا نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے واقعہ کی مذمت کی
اس معاملے پر رکن اسمبلی امتیاز جلیل کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد نے دہشت پیدا کی ہے۔ پولیس تاخیر سے موقع پر پہنچی ہے۔ کوئی اعلیٰ افسرموقع پر موجود نہیں تھا۔ اس کی تفصیل سے تحقیق ہونی چاہیے۔ یہ واقعہ قابل مذمت ہے۔ میں لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرنا چاہتا ہوں۔ پولیس کمشنر نکھل گپتا نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 12.30 بجے پیش آیا۔ کچھ لڑکوں نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے۔میں آپ لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں ۔ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
ذرائع کے مطابق کچھ نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے، انہوں نے نوجوانوں کو ٹکر ماردی اور ان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ بعد میں تنازعہ بڑھ گیا۔ نعرے بازی ہوتے ہی دونوں گروپ ایک دوسرے کے ساتھ مار پیٹ کرنے لگے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…