سیاست

Rahul Gandhi At Cambridge: پیگاسس سے میرے فون کی ہوئی جاسوسی، کیمبرج یونیورسٹی میں راہل گاندھی نے کہا، بھارت میں جمہوریت خطرے میں

Rahul Gandhi At Cambridge: راہل گاندھی ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ کانگریس کے سابق صدرر راہل گاندھی نے اس دوران لندن کی کیمبرج یونیورسٹی میں ایک تقریر کی ہے، جو بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ راہل گاندھی یونیورسٹی میں دی گئی اپنی تقریر میں ہندوستان میں جمہوریت کے حالت کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ان کے فون کی پیگاسس کے ذریعہ سے جاسوسی بھی کرائی گئی ہے اور اس کی اطلاع خود انٹلی جنس افسران نے دی۔

اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے

لندن یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل دباؤ محسوس کررہے ہیں کیونکہ اپوزیشن کے خلاف غلط مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے میرے خلاف مجرمانہ مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہم ایسی دنیا بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے جو جمہوری اقتدار سے جڑی ہوئی نہ ہو۔ راہل گاندھی کی تقریر کا موضوع ‘لرننگ ٹو لیسن ان ان 21 سنچوری’تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اقتدار کو فروغ دینے کے لے نئی سوچ کی ضرورت پر بات کی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اسے کسی پرتھوپا نہ جائے۔

 کانگریس کے سابق صدر نے ہندوستان اور امریکہ جیسے جمہوری ملک میں تعمیراتی علاقوں میں گراوٹ کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی سے بڑے پیمانے پر عدم مساوات اور ناراضگی سامنے آئی ہے، جس پر فوری توجہ اور بات چیت کی ضرورت ہے۔

راہل گاندھی نے کیمبرج یونیورسٹی میں ایم بی اے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا- سننے کا فن طاقتور ہے       یہ بھی پڑھیں- 

بھارت میں جمہوریت خطرے میں: راہل

راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیتی جاگتی مثال ہے کہ جس طرح اپوزیشن کے لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور جمہوری ڈھانچہ پر حملے کیا جارہا ہے جس سے عوام سے رابطہ کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔

دیگر رہنماؤں کے فون کی بھی  ہورہی ہے جاسوسی

راہل گاندھی  نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں سیاسی لیڈروں کے فون میں پیگاسس لگا کر ان کی جاسوسی کی جا رہی ہے۔ راہل نے کہا کہ پیگاسس میرے فون میں بھی تھا اور یہ معلومات انٹیلی جنس افسران نے خود دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ افسران نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہوشیار رہیں، کیونکہ فون ریکارڈنگ ہو رہی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs AUS Melbourne Test Spectator Attendance: بھارت- آسٹریلیا میچ کو دیکھنے 2.5 لاکھ لوگ پہنچ سکتے ہیں میلبورن، ٹوٹ جائے گا پرانا ریکارڈ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…

6 minutes ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

13 minutes ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

39 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

46 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

1 hour ago