سیاست

Congress vs ECI: Karnataka govt forms SIT کرناٹک کے الند میں ووٹر لسٹ سے ناموں کو حذف کرنے کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل، راہل گاندھی کے دعوؤں کے بعد اٹھایا گیا اقدام

بنگلور– کرناٹک حکومت نے 2023 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ضلع کلبرگی کے الند حلقہ اسمبلی میں ووٹر لسٹ سے ہزاروں نام مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر حذف کیے جانے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دے دی ہے۔یہ اقدام کانگریس رہنما راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے ،جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹروں کے نام فہرست سے ہٹائے گئے، اور چیف الیکشن کمشنر “ووٹ چوروں” کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
شکایت کس نے کی؟
اس معاملے کی شکایت الند کے رکن اسمبلی بی آر پاٹل نے کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ حلقے کے 256 پولنگ بوتھوں پر تقریباً 6,670 ووٹروں کے نام غیر قانونی طور پر حذف کیے گئے۔ ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا کہ 6,018 ناموں کو حذف کرنے کے لیے درخواستیں دی گئیں، جن میں سے صرف 24 درخواستیں ہی درست پائی گئیں، جب کہ باقی 5,994 درخواستیں مختلف موبائل نمبرز سے، ووٹروں کی لاعلمی میں اور بدنیتی پر مبنی انداز میں جمع کروائی گئیں۔
تحقیقات کون کرے گا؟
حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کی سربراہی محکمہ سی آئی ڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ADGP) کو سونپی گئی ہے، جب کہ ٹیم میں دو پولیس سپرنٹنڈنٹ سطح کے افسران، سعیدولو اداوتھ اور شبھمویتا کو شامل کیا گیا ہے۔حکومت نے ایس آئی ٹی کو بھارتی شہری سلامتی ضابطہ، 2023 کی دفعہ 2(U) کے تحت تھانہ جیسے اختیارات تفویض کیے ہیں تاکہ وہ ریاست بھر میں ایسے معاملات کی تحقیقات کر سکے۔
رپورٹ کہاں پیش ہوگی؟
ایس آئی ٹی اپنی رپورٹ مجاز عدالتوں اور ریاستی حکومت کو پیش کرے گی۔ توقع ہے کہ اس تحقیقات سے واضح ہو جائے گا کہ آیا انتخابی عمل میں کوئی بے ضابطگی ہوئی ہے، اور اگر ہوئی ہے تو اس کے پیچھے کون ذمہ دار ہے۔ماہرین اس اقدام کو انتخابی شفافیت اور ووٹرز کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ اب سب کی نظریں ایس آئی ٹی کی رپورٹ پر مرکوز ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

7 minutes ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

50 minutes ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

1 hour ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

2 hours ago