راؤزایونیو کورٹ نے دہلی شراب کی پالیسی سے متعلق سی بی آئی کیس میں الزامات کا تعین شروع نہ کرنے کی درخواست پر مرکزی تفتیشی ایجنسی سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
ملزم کے وکیل نے دوران سماعت جج سے کہا کہ ہمیں کمرہ عدالت سے واک آؤٹ نہیں کرنا تھا۔ ہم اس کے لیے بھی معذرت خواہ ہیں۔ جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس طرح کا رویہ پہلی بار دیکھا ہے۔ آپ اپنے دلائل مکمل ہوتے ہی عدالت سے واک آؤٹ کر گئے۔
دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق سی بی آئی کیس کی اگلی سماعت 7 مئی کو ہوگی۔ دراصل عام آدمی پارتھی لیڈر منیش سسودیا کو 24 اپریل 2024 کو تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
کس نے کیا دلیل دی؟
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی سماعت کے دوران آئی او نے کہا تھا کہ تین سے چار ماہ میں تفتیش مکمل کر لی جائے گی- لیکن ابھی تک کیس کی تفتیش جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد کیس میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور 164 کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔ ایسے میں کیس میں الزامات طے کرنے پر سماعت اب شروع نہیں ہونی چاہیے۔
جب کہ سی بی آئی نے عرضی کی مخالفت کی اور کہا کہ ہم صرف چارج شیٹ پر بحث کریں گے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کہا کہ ہمیں ابھی تک درخواست کی کاپی نہیں ملی۔
بھارت ایکسپریس
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…