کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور، جو اس وقت امریکہ کے دورے پر کل جماعتی ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کررہے ہیں، انہوں نے بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی میں واضح الفاظ میں کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ “بندوق کی نوک پر” کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان نے اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد عناصر کو لگام نہ دی تو ہندوستان کی طرف سے کی گئی کارروائی کو دہرایا جا سکتا ہے۔
ہم بندوق کی نوک پر مذاکرات نہیں کریں گے: ششی تھرور
نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ششی تھرور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ امریکہ اب سمجھ گیا ہے کہ ہندوستان کا موقف بالکل واضح ہے – ہم بندوق کی نوک پر مذاکرات نہیں کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم کوپاکستان سے بات کرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے ، میں مذاق کر رہا تھا کہ ہم وہ تمام زبانیں بول سکتے ہیں جو وہ بولتے ہیں، اور ہم کسی بھی زبان میں بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن جب تک ہمارے سر پر بندوق رہے گی، ہم بات نہیں کریں گے’۔ ششی تھرور نے اپنی بات کو واضح کرنے کے لیے ایک مثال دی، “اگر آپ کا پڑوسی آپ کے بچوں پر اپنے وحشی کتوں کو چھوڑ دیتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ چلو بات کریں گے – کیا آپ بات کریں گے؟ جب تک کہ وہ انہیں واپس نہ بلائے، پنجرے میں بند کر دے، یا انہیں ہمیشہ کے لیے مار ڈالے،تب تک کوئی بات نہیں ممکن نہیں ہو سکتی۔ یہ اتنا ہی آسان ہے کہ جب کوئی آپ کے سر پر بندوق رکھ دئے، تو آپ ان سے بات چیت نہیں کرسکتے ۔”
ہم یہاں کسی سودے کے لیے نہیں آئے ہیں – ششی تھرور
انہوں نے کہا کہ یہ وفد امریکہ اور دیگر ممالک جا رہا ہے تاکہ ہندوستان کے موقف کو بہتر طریقے سے بیان کیا جا سکے اور کسی قسم کی الجھن کو دور کیا جا سکے۔ “ہم یہاں بات چیت کرنے نہیں آئے ہیں، یہ حکومت کا کام ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک ہندوستان کے موقف کو صحیح طریقے سے سمجھیں۔”
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان اس دورے پر امریکہ سے کسی خاص کارروائی کی توقع کر رہا ہے،ششی تھرور نے کہا، “ہم یہاں کسی کو کچھ کرنے کو نہیں کہہ رہے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ ہماری پوزیشن کو سمجھیں، ہماری بات سنیں اور اگر مستقبل میں دوبارہ ایسا ہوا تو ہمارے ساتھ کھڑے ہوں”۔
انہوں نے خبردار کیا، “ہم جانتے ہیں کہ ہم نے جن دہشت گرد کیمپ کو تباہ کیا ہے، وہ چھ یا نو ماہ میں دوبارہ قائم کیے جا سکتے ہیں، لیکن اگر پاکستان یہ سوچتا ہے کہ وہ بار بار ایسا کر سکتا ہے، تو یہ غلط فہمی میں ہے، اگر اس نے ہمیں دوبارہ نقصان پہنچایا تو ہم جواب دیں گے اور دنیا کو یہ سمجھنا چاہیے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ…
اس حساب سے اگر تقریباً 5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کی جائے تو…
تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران…
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں…
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال…