سیاست

Asaduddin Owaisi calls Bilawal Bhutto’s statement ‘foolish’: اسدالدین اویسی نے بلاول بھٹو کے بیان پر  دیا کرارا جواب، انہیں یاد دلایا کہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو خود دہشت گردی کا شکار ہوئیں تھیں

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دیے گئے، ان کے بیان کو احمقانہ قرار دیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان اور ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان تعاون پر زور دیا تھا۔

اسد الدین اویسی نے کیا پلٹ وار

بدھ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے بلاول بھٹو کو یاد دلایا کہ 26/11 ممبئی حملے اور پٹھان کوٹ حملوں کے بعد دونوں ممالک کی ایجنسیوں کے درمیان بات چیت کے بعد کیا ہوا تھا۔

بلاول بھٹوجو بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے بعد عالمی سفارتی حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں،  انہو ں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان تعاون سے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے دکھا یا آئینہ

اپنے بیان پر اویسی نے کہا کہ 26/11 اور پٹھان کوٹ کے بعد کیا ہوا۔ تمام دہشت گردوں کو بچایا اور انہیں انعام دیا اور (ذکی الرحمان) لکھوی کو جیل میں بیٹھے بیٹھے بیٹے کا باپ بننے کا موقع دیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو یاد دلایا کہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو خود دہشت گردی کا شکار ہوئیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جس  اقوام متحدہ میں انہوں نے بات کی، اسی نے مختلف ممالک کے سفارت کاروں کی ایک ٹیم تحقیقات کے لیے پاکستان بھیجی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے قتل کے معاملے میں پاکستان کی جانب سے کی گئی تحقیقات ناقص تھیں۔ کچھ خود کا جائزہ لیں۔ آپ اس تنظیم کو نہیں جانتے ،جس نے آپ کی ماں کو قتل کیا اور آپ بھارت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ یہ بیوقوفی ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ہمارے ڈی جی ایم او سے بات کی۔ ہمارے ڈی جی ایم او نے وزیراعظم سے بات چیت کے بعد اسے قبول کیا ہوگا۔ وزیراعظم اور سیاسی قیادت کو ملک کو بتانا چاہیے تھا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بات کی اور ہم نے فائرنگ بند کی۔ لیکن اس کے بجائے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کو یہ بتایا، وہ کون ہے؟

اسدالدین اویسی جو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بائیجیانت پانڈا کی قیادت میں چار خلیجی ممالک کا دورہ کرنے والے وفد کا حصہ تھے، انہوں نے کہا کہ نے پاکستان کی دہشت گردی اور اس کے سیکورٹی خدشات پر ہندوستان کے موقف کو سامنے لانے کی کوشش کی۔ وفد نے انہیں بتایا کہ پہلگام حملہ پاکستان کے دہشت گردوں نے کیا تھا۔ انہوں نے ان ممالک کے لیڈروں کو یہ بھی بتایا کہ پہلگام حملہ کرنے والا مزاحمتی محاذ (TRF) لشکر کا نیا نام ہے اور ہندوستان نے دسمبر 2023 اور مئی اور جون 2024 میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کی کمیٹی سے رجوع کیا تھا تاکہ اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔

اسدالدین اویسی نے یہ بھی کہا کہ پہلگام حملے کی ذمہ داری لینے کے بارے میں چار میں سے دو ای میلز پاکستان ملٹری کنٹونمنٹ بورڈ سے آئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کے لیڈروں نے پوچھا کہ آپ مذاکرات کیوں نہیں کرتے۔ ہم نے کہا کہ ہم نے 26/11 کے بعد مذاکرات کیے، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

17 minutes ago

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

28 minutes ago

Russia support India in UN: بہت ہو چکے مغربی ممالک، روس نے اقوام متحدہ میں بھارت کی ویٹو پاور کی کردی حمایت

روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

1 hour ago

Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں

موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…

2 hours ago

Flood situation continues to be grim in Odisha: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ، 70 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…

3 hours ago