کانگریس رہنما راہل گاندھی نے خصوصی گہرے جائزے (SIR) کو لے کر ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر حملہ بولا ہے۔ تازہ ترین بیان میں راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹر لسٹ کا خصوصی گہرا جائزہ ایک “ادارہ جاتی چوری” ہے۔
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے ساتھ کھلی ملی بھگت کے ذریعے اس “چوری” کو انجام دے رہا ہے تاکہ غریبوں کے ووٹ دینے کے حق کو چھینا جا سکے۔
/h3>
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کر کے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن بی جے پی کے ساتھ مل کر انتخابات میں دھاندلی کر رہا ہے اور جمہوریت کو کمزور کر رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے آئین کی بنیاد “ایک فرد، ایک ووٹ” کے اصول پر رکھی گئی ہے۔ اس لیے جب انتخابات ہوتے ہیں تو سب سے اہم سوال یہ ہوتا ہے کہ کیا صحیح لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جا رہی ہے؟ کیا ووٹر لسٹ میں جعلی نام شامل کیے جا رہے ہیں؟ کیا ووٹر لسٹ درست ہے؟
راہل گاندھی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کر کے الزام لگایا کہ بہار میں SIR کو اس لیے لایا گیا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن جانتا ہے کہ ہم نے ان کی چوری پکڑ لی ہے۔
کافی وقت بعد کیرالہ کے ترواننتاپورم سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اپنی پارٹی کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے۔ ششی تھرور نے جمعے کو راہل گاندھی کے ’ووٹ چوری‘ والے الزامات کی حمایت کی۔ راہل گاندھی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے درمیان ملی بھگت سے ایک “بڑے مجرمانہ فراڈ” کا الزام لگایا تھا۔
ششی تھرور، جو گزشتہ کچھ مہینوں سے پارٹی ہائی کمان سے الگ رائے رکھتے آئے ہیں، نے جمعرات کو کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے ان الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ راہل گاندھی نے انتخابات میں دھاندلی کے “ٹھوس ثبوت” پیش کیے اور بھارتی الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا الزام لگایا۔ تھرور نے الیکشن کمیشن سے کارروائی کرنے اور صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں بی جے پی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس شکست کے خوف سے مایوسی میں ایسے بیانات دے رہی ہے۔
کانگریس ایم پی ششی تھرور نے راہل گاندھی کے الزامات کی حمایت کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ششی تھرور نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا کہ ان سنگین سوالات کے جوابات ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جمہوری نظام بہت قیمتی ہے اور اسے لاپرواہی یا دانستہ چھیڑ چھاڑ سے تباہ نہیں ہونے دینا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس اردو
آر سی بی کے ساتھ شاندار سیزن گزارنے کے بعد گریس ہیرس یوپی واریئرز میں…
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…