بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جوڑی کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں خوشی کی لہر ہے، عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر این ڈی اے کی حکومت کو لانا ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ این ڈی اے نے سڑک، بجلی، پانی، بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کے شعبے میں شاندار کام کیا ہے۔ کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے، میٹرو شروع ہو چکی ہے۔
تیجسوی یادو اور راہل گاندھی پر سخت تنقید
بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 11 برسوں میں بہار کو 14 لاکھ کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے دیے ہیں۔ بڑے بڑے پل، ہوائی اڈے بنائے گئے ہیں، ایک کروڑ سے زیادہ خواتین کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی گئی ہے اور پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی ترقیاتی کام انجام دیے گئے ہیں۔ عوام جانتی ہے کہ ہم نے اچھا کام کیا ہے اور وہ ہمیں ایک مرتبہ پھر خدمت کا موقع دیں گے۔
شاہنواز حسین نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جوڑی بہار کی عوام کو پسند ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ان کی جوڑی کے سامنے اپوزیشن کے لیڈران نہیں ٹھہر سکیں گے۔
تیجسوی یادو کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو اور راہل گاندھی اس الیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ ان میں کوئی سنجیدگی نہیں ہے، وہ پہلے ہی شکست قبول کر چکے ہیں۔ راہل گاندھی تو بیرونِ ملک گھوم رہے ہیں اور وہاں جا کر بھارت مخالف باتیں کرتے ہیں۔
شاہنواز حسین نے مزید کہا کہ بہار میں انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے، لیکن نہ تیجسوی یادو سنجیدہ ہیں، نہ راہل گاندھی اور نہ ہی مہاگٹھ بندھن کا کوئی لیڈر۔ وہ انتخابی میدان میں اترنے سے پہلے ہی ریفری پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
این ڈی اے کی پوزیشن پہلے سے بھی بہتر
این ڈی اے (NDA) کے لیڈر شاہنواز حسین نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ملک کے لیے خوشی کا دن ہے، کیونکہ 7 اکتوبر کو ہی نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پہلے گجرات کو سنوارا اور اب پورے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جا رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ طویل عرصے تک ملک کے وزیر اعظم بنے رہیں۔
انتخابی سروے میں این ڈی اے کو 150 سے 160 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، اس پر شاہنواز حسین نے کہا کہ ہم اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ گاؤں گاؤں میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ ’’این ڈی اے آئے گا اور چھا جائے گا‘‘۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…